اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلمان دینی و دنیاوی دونوں تعلیم اپنے بچوں کو دلوائیں: مولانا مشتاق احمد قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 6 March 2019

مسلمان دینی و دنیاوی دونوں تعلیم اپنے بچوں کو دلوائیں: مولانا مشتاق احمد قاسمی

سیف الاسلام مدنی
ـــــــــــــــــــــــــــ
کانپور(آئی این اے نیوز 6/مارچ 2019) 5/مارچ بروز منگل بعد نماز عشاء مدرسہ عربیہ مدینۃ العلوم نور گنج پکھرایاں میں ایک روزہ عظیم الشان ذکر شاہ امم ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت فرما رہے  نمونہ اسلاف  جناب حضرت مولانا مشتاق احمد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ نے اپنے کلام پاک میں شاہ امم ﷺ کا ذکر فرمایا ہے "یٰس والقران الحکیم انك لمن المرسلین" کہ بے شک آپ ہی رسول ہیں مسلمان تعلیمات نبوی کو اپنا کر ہی دونوں جہاں میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے آج مسلمانوں کے اندر نہ دینی تعلیم ہے اور نہ دنیاوی تعلیم ہے اس لئے وہ ہر موڑ پر ناکام ہے اور کامیابی اس سے کوسوں دور ہے آج نہ مسلمانوں کے اندر قرآن کی تعلیم ہے اور نہ حدیث کی تعلیم ہے اور جب تک اس کے اندر قرآن کی تعلیم اور حدیث کی تعلیم نہ ہوگی
وہ کامیاب نہیں ہو سکتا اجالا دیتی ہے بجھتے ہوئے چراغوں کو جہاں جہاں بھی حدیث رسول جاتی ہے، ہمارے آقاﷺ نے دنیاوی تعلیم کو اہمیت نہیں دی کہ دنیا تو ایک حقیر چیز ہے بلکہ دینی تعلیم کی اہمیت بتائی ہے ہمارے آقا ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے ہمارے آقاﷺ نے فرمایا قرآن اور حدیث کا علم حاصل کرنے کے لئے بچہ جب اپنے گھروں سے نکلتے ہیں تو اللہ کے مقرب فرشتہ ان کے قدموں میں اپنے پروں کو بچھا دیتے ہیں سمندر میں رہنے والی مچھلیاں اور سوراخ میں رہنے والی چیونٹیاں انکے لئے دعاء کرتی ہیں یہ مقام و مرتبہ علم دین حاصل کرنے والوں کا جب تک کہ مسلمان ان چیزوں کو نہیں اپنائے گا اور قرآن و حدیث پر عمل نہیں کرے گا اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا قرآن و حدیث میں دنیا کو جائز طریقہ سے حاصل کرنے سے منع نہیں کیا گیا ہے خوب ترقی کیجئے دنیاوی اعتبار سے مگر دینی اعتبار سے بھی پیچھے نہ رہے جو اللہ کو راضی کرنے کے لئے دینی تعلیم حاصل کرے گا اللہ اس کے مقام کو بلند سے بلند تر کرتا چلا جائے گا اللہ نے صحابہ کرام ؓ اور اولیاءاللہ کے مقام کو بلند کیا سنت نبوی پر چلنے کیوجہ سے مسلمانوں کی کامیابی بھی تعلیمات نبوی میں ہی ہے.
 جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب مولانا نعمت اللہ صاحب قاسمی راجپوری نے کہا اللہ تعالی کی دنیا میں جتنی مخلوقات ہیں سب کو امر کن کے ذریعہ پیدا کیا گیا مگر انسان کو اللہ نے اپنے ہاتھوں سے اپنے شایان شان بنایا اور انسان کو دنوں کے سردار جمعہ کے دن پیدا کیا اور انسانوں میں ہمارے آقاﷺ کو سب سے افضل بنایا.
مولانا فضل رب قاسمی و محمد ثانی نے نعت پاک ہدیہ پیش کیا، کانفرنس میں حافظ محمد سیف الاسلام مدنی، مولانا خالد قاسمی حافظ، قاری محمد نعیم عرفانی، حافظ محمد احسان الحق نصرالدین حافظ نثار صاحب محمد عمار خاص طور سے شریک رہے.
 نظامت کے فرائض نقیب ہندوستان مولانا عبدالماجد قاسمی نے انجام دیا اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنایا.