رپورٹ: حافظ عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 2/مارچ2019) مدرسہ عربیہ ریاض العلوم چوکیہ گورینی جونپور کے ہونہار طالب علم محمد ریحان ولد محمد یوسف موضع نیتوا پور نے تقریبا نو سال کی عمر میں مدرسہ ھذا کے حفظ قرآن کریم کے مایہ ناز استاذ حافظ محمد مستقیم صاحب کی نگرانی میں 18/ماہ میں حفظ قرآن کریم کی سعادت سے سرفراز ہوئے حافظ محمد ریحان یوسف بھائی کے سب سے چھوٹے صاحبزادے ہیں، حافظ محمد ریحان کا شمار سب سے ذہین و ہونہار طالب علموں میں ہوتا ہے ۔
محمد ریحان کے والد محمد یوسف نے نمائندہ سے ایک خصوصی ملاقات میں کہا کہ مدرسہ ریاض العلوم گورینی کی سرپرستی فرمارہے ناظم مدرسہ الحاج مولانا عبد الرحیم صاحب دامت برکاتہم العالیہ وجملہ اساتذہ کرام یقینا مبارک باد کے مستحق ہے کہ انتھک محنتوں اور شفقتوں کا سایہ قائم دائم رکھا اور عزیزم محمد ریحان کو حفظ قرآن کریم کی دولت سے اللہ نے نوازا، باوجود محمد ریحان کی ذہانت و فطانت کے ان کی اس کامیابی کے پیچھے ان کے استاذ ِخاص و ادارہ کے دیگر اساتذہ نیز ذمہ داران کی دعائے نیم شبی بھی شامل رہی ہے ۔
جیسا کہ کسی کہنے والے نے کیا خوب ترجمانی کی ہے،
مدتوں دیر و حرم میں زندگی روتی رہی
تب کہیں نکلا کوئی اس بزم سے دانائے راز
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مذکورہ مدرسہ کے ناظم اعلیٰ وجملہ اساتذۂ کرام کو حاسدین کے حسد و عائنین کی نظر بد سے محفوظ رکھے آمین.
اس موقع پر حافظ محمد ریحان کے آبائی وطن موضع نیتوا پور دھن گھٹا سنت کبیر نگر میں جشن حفظ قرآن کریم کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کی سرپرستی حافظ زبیر احمد، صدارت عقیل احمد، نظامت مولانا محمد کلیم حلیمی نے انجام دیا.
مولانا علی احمد قاسمی نے کہا کہ قرآن کو اللہ نے نازل کیا وہی اس کی حفاظت کا ذمہ دار ہے، لیکن کس طرح اللہ قرآن کی حفاظت کر رہا ہے اس کا یہی طریقہ ہے کہ ان معصوم بچوں کے سینوں میں قرآن کو محفوظ کرتا ہے پھر یہ ننھے بچے اپنے سینوں میں قرآن کو بسائے رکھتے ہیں، کل میدان محشر میں جن کا جہنم میں جانے کا اللہ کی جانب سے اعلان ہوگیا ہوگا ان معصوم بچوں کو جو اپنے سینوں میں خدا کا قرآن بسا رکھا ہے اللہ کی جانب سے اجازت ملی گی اور فرمان الہی جاری ہوگا کہ جاؤ اور اپنے خاندان والوں میں سے دس ایسے افراد کو جنت میں لے جاؤ جن پر ہم نے جہنم واجب کردی تھی، لیکن میرا قرآن تمہارے سینے میں ہے تو میں کیسے آپ کے خاندان والوں کو جہنم میں داخل کروں، چنانچہ یہ بچہ ان دس افراد کو جنت میں لیکر جاےگا اور ان کے والدین کو قیامت کے دن میدان محشر میں ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جو چاند و سورج سے بھی زیادہ روشن و تابناک ہوگا.
پروگرام میں محمد اسلم عبد الوحید، محمد عارف، آصف خان وسیم بادشاہ، سمیت گاؤں کے معزز حضرات نے پروگرام میں شرکت کی.