مالیر کوٹلہ/ پنجاب(آئی این اے نیوز2/مارچ2019)مکتب معہد اسماعیل، جمالپورہ، مالیر کوٹلہ میں بروز جمعرات طلباء کا دوسرا سالانہ انعامی پروگرام منعقد ہوا، پروگرام کی دو نشستیں تھیں اول بعد نماز مغرب اور دوسری نشست بعد نماز عشاء قائم ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں طلباء نے تلاوت قرآن مع ترجمہ، عمدہ لب ولہجہ میں نعت نبی، تقریر ومکالمے اور شاندار نظمیں پیش کیں، سامعین پروگرام کو بڑی دلچسپی کے ساتھ سن کر فرحت وشادمانی محسوس کررہے تھے،
اس ادارہ کے بانی وناظم مفتی دلشاد احمد قاسمی استاذ حدیث وفقہ مدرسہ عربیہ حفظ القرآن، مالیر کوٹلہ پنجاب گذشتہ دو سال سے بڑی ہمہ جہتی، جد وجہد اور شوق ولگن کے ساتھ اس ادارہ کو چلا رہے ہیں اور یہ ادارہ مسقتل ترقی کی راہ پر رواں دواں ہے، تقریبا پونے دو سو طلباء تعلیم وتربیب سے فیضیاب ہورہے ہیں، مولانا عبد الستار قاسمی امام وخطیب جامع مسجد مالیر کوٹلہ کی زیر صدارت یہ پروگرام بحسن وخوبی منعقد ہوا، پروگرام کے انتظام وانصرام میں بھائی محمد عمر صاحب اور مستری انوار صاحب کا نام قابل ذکر ہے، مہمان خصوصی مفتی قمر الدین صاحب استاذ حدیث وفقہ مدرسہ عربیہ حفظ القرآن نے تعلیم وتربیت کی اہمیت کے عنوان سے مختصرا پر مغز بیان فرمایا، ڈاکٹر عبد الرشید، مولانا احمد علی، مفتی ثاقب قاسمی، قاری عامر سہیل مہمان اعزازی کے طور پر شریک تھے، تمام مہمانان عظام نے کامیاب ہونے والے اور پروگرام پیش کرنے والے طلباء کو ٹرافی کی شکل میں گراں قدر انعامات سے نوازا.
آخر میں مولانا وہاب الدین صاحب نے دعا کرائی، تمام مہمانان عظام نے مفتی دلشاد احمد قاسمی کی اس خدمت اور کامیابی پر مبارک بادیاں پیش کیں اور انہوں نے تمام مہانوں کا شکریہ ادا کیا.
واضح رہے کہ اس پروگرام میں قرب وجوار اور شہر کے کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے.