اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مسابقوں کا انعقاد ضروری ہے: مولانا نسیم اختر شاہ قیصر

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 2 March 2019

طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مسابقوں کا انعقاد ضروری ہے: مولانا نسیم اختر شاہ قیصر

دیوبند(آئی این اے نیوز 2/مارچ 2019) طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مسابقوں کا انعقاد ضروری ہے، تقریری، تحریری اور نعتیہ مسابقوں کا انعقاد اداروں کے طلباء کے کی صلاحیت کو پروان چڑھاتے ہیں، نبی کریم ﷺ کی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہر شخص نعت نبی گنگایا کرے لیکن اللہ یہ وصف کچھ لوگوں
کو خاص طور پر عطا کرتا ہے اور انہیں نعت گوئی اور نعت خوانی کی کمال حاصل ہوجاتا ہے ان خیالات کا اظہار دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ معروف ادیب وقلمکار مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے محمود ہال میں ادب کلچر اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اترپردیش کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں کیا انہوں نے کہا کہ مباکباد کے مستحق ہیں وہ طلباء جنہوں نے آج کی یہ نعتیہ محفل سجائی اور ہم سب کو اس کا حصہ بنایا ضرورت ہے اس بات کی کہ اس طرح کے مسابقوں کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جاتا رہے امید کرتا ہوں کہ منتظمین اس جانب توجہ دیں گے، انہوں نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو چاہئے کہ ہر طرح کے مسابقوں کو میں حصہ لیں اور اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں ۔مولانا ندیم الواجدی مدیر اعلیٰ ترجمان دیوبند نے اپنے خطاب میں کہا کہ نعت گوئی کا فن اتنہائی مشکل فن ہے یہ اللہ کی جانب سے عطا کردہ ورثہ ہے ،انہوں نے کہا کہ میں نے جو نعتیں سنی ہیں انتہائی عمدہ ترنم پر مشتمل اور مضامین نعت بھی قابل تعریف رہے ہیں، دیوبند میں ان جیسے مسابقوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے یہ ہماری دلی خواہش ہے۔نعتیہ مسابقہ پر اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے سید ذہین احمد جنرل سکریٹری جمعےۃ علماء ضلع سہارنپور نے کہا کہ نعتیہ مسابقہ میں نے پہلی نشست سے آخری نشست تک سنا ہے حسن انتظام وانصرام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ تقریری مسابقوں کا دیوبند میں عام طور پر انعقاد ہوتا رہتا ہے لیکن نعت کی جانب عام طور پر لوگوں کا رجحان نا ہونا افسوس ناک اور غور فکر کا مقام ہے مبارکباد ہے آپ تمام حضرات کو ۔
دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مولانا شریف خاں نے کہا کہ مسابقے صلاحیتوں کو مہمیز کرتے ہیں اور ہمیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں ہمیں چاہئے کہ مسابقوں کا انعقاد کرتے رہا کریں انہوں نے کہا کہ اداروں کے ذمہ داران کو چاہئے کہ مختلف سطح پر مسابقوں کا انعقاد کرکے طلباء میں کمپٹینشن کا ذوق پیدا کریں تاکہ ہمارے طالب علم بھی ترقی کی دوڑ میں شامل ہوسکیں۔
اس کے علاوہ عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت سہارنپور،حسرت دیوبندی،نفیس اختر دیوبندی ،ڈاکٹر عدنان دیوبندی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمایا ۔دریں اثناء مولانا ولی اللہ ولی بستوی کے اشعار پر مشتمل کتاب گلدستہ ولی کا رسم اجراء بھی مہمانوں کے ہاتھوں ہوا ۔مسابقہ میں اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء بالترتیب سات ہزار ،پانچ ہزار اور چار ہزار کی نقد رقم اور خصوصی اسناد سے نوازا گیا اس کے علاوہ ٹاپ ٹین طلباء کو بھی تشجیعی انعامات دےئے گئے ،مسابقہ کے کنوینر مولانا محمود وحیدی نے آخر میں مسابقہ کی رپوٹ پیش کی اور معاونین اور منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کو کامیاب بنانے والوں میں توقیر احمد غازی پوری ،شمیم خاں ،محمد اخلد ،محمد ناصر ،توصیف عالم ،معین اشرف ،آفتاب اظہر،شاہنواز، عبدالہادی،محمد طیب وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ پروگرام کی صدارت مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض محمود الرحمن قاسمی بستوی نے انجام دیئے ۔