اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ابھینندن کی ہندوستان واپسی پر مانو کالج اورنگ آباد میں خوشی کا ماحول!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 2 March 2019

ابھینندن کی ہندوستان واپسی پر مانو کالج اورنگ آباد میں خوشی کا ماحول!

ذیشان الہی منیر تیمی
مانو کالج اورنگ آباد مہاراشٹرا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
  اورنگ آباد/مہاراشٹرا(آئی این اے نیوز 2/مارچ 2019) 1 مارچ 2019 کو جب پاکستان سے ابھینندن ہندوستان تشریف لائے تو اس وقت پورے ہندوستان میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا، مانو کالج اورنگ آباد کی سرزمین پر واقع ایک مشہور و معروف علمی یونیورسیٹی ہے یہاں بھی ابھینندن کی آمد پر بہت زیادہ خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا ۔موصوف کی آمد پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحیم سر کے ساتھ ساتھ پروفیسر بدر الاسلام سر، پروفیسر پٹھان وسیم سر، پروفیسر خان شہناز بانو، پروفیسر نزہت پروین، پروفیسر قیصر جہاں چودھری اور پروفیسر عظمی صدیقی نے خوشی کا اظہار کیا اور اس کی آمد کو دونوں ملک کی آپسی تناؤ کے خاتمے کا ایک ذریعہ قرار دیا، وہیں  دوسری طرف طلبہ و طالبات میں موصوف کی آمد پر جشن کا ماحول تھا جن میں بالعموم تمام طلبہ وطالبات شامل تھے
بالخصوص میں معصوم اشرف، عبد اللہ تیمی، غلام مصطفی، اظہر، امتیاز، شمشاد، ذیشان الہی  تیمی، شریف، مشکور، سلمان، محمد علی، نیر اعظم، شہاب الدین، شرف الدین، صغیر، قادر، افروز، محمد سمیع، احمد رضا، مستحسن، قابل ، سیماب، عمرانہ، روبینہ، ترنم، سائمہ اور نمراء وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں، ان لوگوں نے بھی موصوف کی آمد کو عمران خان کی حکمت عملی اور دوراندیشی قرار دیا اور اس بات کو واضح کیا کہ یقینا اس کی آمد سے دونوں ممالک کے چین و سکون پھر سے بحال ہونگے ۔