اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نئی نویلی دولہن شادی کے تیسرے روز گھر سے فرار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 2 March 2019

نئی نویلی دولہن شادی کے تیسرے روز گھر سے فرار!

رپورٹ: عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 2/مارچ 2019) تھانہ دھن گھٹا حلقہ کے موضع کٹیا میں ایک طرف جہاں ایک دولہن شادی کے تیسرے روز اپنے بہن کے گھر سے فرار ہو گئی وہی فرار دولہن کے معاملے کو لیکر حلقہ میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہے اس معاملے میں دولہا نے مقامی تھانہ میں تحریر دے کر دولہن سے علاحدگی اختیار کرنے کی سفارش کی ہے.
موصولہ خبروں کے مطابق مقامی تھانہ میں دی گئی تحریر میں موہن سنگھ ولد نینا سنگھ مقیم حال وڈالا سنگم نگر (ممبئی) مہاراشٹر نے مقامی تھانہ میں دی گئی تحریر میں کہا ہے کہ مقامی تھانہ حلقہ کے موضع کٹیا سونی نامی خاتون نے اپنے پورے کنبہ کے ساتھ اپنی بہن پریا کی شادی موہن کے ہمراہ گھاگھرا ندی کے سرحد پر واقع بیڑہر گھاٹ مندر میں ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کروادی لیکن نئی نویلی دولہن کو شاید یہ شادی منظور نہیں تھی اور شادی کے تیسرے روز ہی دولہن اپنے بہن سونی کے گھر سے فرار ہوگئی، موہن نے تحریر میں آگے کہا ہے کہ دولہن کے فرار ہونے کا معاملہ روشنی میں اس وقت آیا جب دولہن کو ممبئی لے جانے کے ریزرویشن ٹکٹ ساتھ لیکر دولھا اپنے  دولہن کے گھر پہونچا لیکن نئی نویلی دولہن اپنے بہن کے گھر کو خیراباد کہتے ہوئے کہیں فرار ہوگئی تھی موہن نے اس معاملے کو لیکر تھانہ انچارج دھن گھٹا رڑویر مشرا کو تحریر دے کر فرار ہوئی دولہن سے  ازدادجی رشتہ سے علاحدگی اختیار کرنے کی پرزور شفارش کی ہے.