اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قومی صدر پر جان لیوا حملہ کی جانچ کر کارروائی کی جائے: راشٹریہ علماء کونسل جونپور یونٹ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 2 March 2019

قومی صدر پر جان لیوا حملہ کی جانچ کر کارروائی کی جائے: راشٹریہ علماء کونسل جونپور یونٹ

جونپور(آئی این اے نیوز 2/مارچ 2019) قومی صدر مولانا عامر رشادی پر ہوئے جان لیوا حملے کے سلسلے میں ڈی ایم کے ذریعہ وزیر اعلی کو ایک میمورنڈم ضلع صدر انصاراحمد کی صدارت میں راشٹریہ علماء کونسل جونپور یونٹ کے ذریعہ دیا گیا، حملے سے جونپور کے کارکنوں میں کافی غصہ پایا جارہا ہے ان کا مطالبہ ہےکہ جلد ازجلد اس کی جانچ کراکے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی کو اعلی سیکورٹی فراہم کی جائے.
اس موقع پر صوبائی نائب صدر مولانا حسان قاسمی، صوبائی سکریٹری مطیع الدین، ضلع نائب صدر صفو بھائی، ماسٹرجاوید، حافظ ایاز، عبدالسلام، محمدعاطف، شیخ عدنان شیرازی، کمال الدین، محمدشاہد، فیضی نعمانی وغیرہ موجود تھے.