لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 2/مارچ 2019) لونی کا معروف ادارہ جامعہ منبع العلوم پوجا کالونی میں سالانہ جلسہ دستار بندی وتحفظ شریعت کانفرنس آج (2مارچ) کو پورے آب وتاب کے ساتھ منعقد ہونے جارہا ہے، جامعہ ہذا کے بانی ومہتمم مولانا نظام الدین قاسمی نے بتایاکہ معاشرہ میں پھیلی برائیوں کو دور کرنے صالح معاشرہ کی تشکیل نیز مساجد ومدارس اسلامیہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے 2مارچ (آج) یہ پروگرام منعقد ہونے جارہا ہے جس میں
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی رکن ڈاکٹر محترمہ ممدوحہ صاحبہ، مولانا نذر محمد قاسمی صدر جمعیت علماء مظفرنگر، مفتی نسیم رحمانی قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ دہلی، ڈاکٹر مفتی اعجاز ارشد قاسمی رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ، مولانا شہاب عالم قاسمی سرپرست جامعہ ہذا کے علاوہ ملک کی مقتدر شخصیات تشریف لارہی ہیں.
واضح ہوکہ یہ پروگرام تین نسشتوں پر مشتمل ہوگا پہلی نششت صبح 10بجے سے دوپہر ایک بجے تک دوسری نششت بعد نماز ظہر تا عصر صرف مستورات کا تیسری نششت بعد نماز مغرب تاخیر عشاء.
مولانا قاسمی نے برادران اسلام سے اپیل کی ہیکہ بلاتفریق مذہب و مسلک ہزاروں کی تعداد میں پہونچ کر اس پروگرام کو کامیاب بنائیں اور دینی حمیت وبیداری کا ثبوت پیش کریں.