اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جنگ مسئلہ کا حل نہیں بلکہ امن کا راستہ مصالحت اور محبت ہے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 1 March 2019

جنگ مسئلہ کا حل نہیں بلکہ امن کا راستہ مصالحت اور محبت ہے!

محمد عاصم کمال الاعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز یکم مارچ 2019) نوجوان نسل قوم کا سرمایہ ہوتی ہے، جس چیز پر اس کی صلاحیت لگ جائے اس میں ضرور نکھار آتا ہے، آج کا جوان انقلاب چاہتا ہے؛ مگر انقلاب ہے کیا ؟ اصل انقلاب یہ ہے کہ ہمارے اندر سوجھ بوجھ پیدا ہو، ہمارے اندر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت زندہ ہو، اور نبی کی طرز زندگی کو اپنائیں، ان خیالات کا اظہار جامعہ فیض عام دیوگاؤں اعظم گڑھ کے ناظم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب قاسمی نے کیا، اور حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے
مولانا نے کہا کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے، ہر گھر کا پیغام ہے کہ جنگ اصل نہیں صلح اصل ہے، سمجھدار انسان جنگ کے بدلہ صلح کو پسند کرتا ہے، اور اس کے لئے مسلمانوں کی عظیم مصالحت  "صلح حدیبیہ" کا حوالہ دیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح کی اور وہ بھی بہت دب کر، اسی طرح مولانا نے فرمایا کہ آج ہر آدمی معاشرہ کی خرابی کی شکایت کرتا ہے مگر کیا صرف شکایت سے اصلاح ممکن ہے؛ بلکہ سدھار کیلئے ضروری ہے کہ انسان پہلے خود اپنے اندر چینجنگ اور بدلاؤ لائے اور اس کے لئے بنیادی اصول یہ ہے کہ انسان دوسرے کے لئے وہی چیز پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے
واضح رہےکہ 28/ فروری 2019 بہ روز جمعرات بعد نماز عشاء لالگنج تحصیل کے" بیریڈیہہ" گاؤں میں عظیم الشان اصلاحی جلسہ ہوا، جس میں مولانا عبد الہادی صاحب استاذمدرسہ اسلامیہ بیت العلوم سرائے میر نے کافی بہترین انداز میں نظامت ک  فریضہ انجام دیا
چنانچہ جلسہ کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لئے قاری خوش الحان مولانا وسیم احمد صاحب تشریف لائے، اور پھر محمد عادل اعظمی نے خوب صورت لب ولہجہ کے ساتھ بارگاہ رسالت میں نذرانۂ عقیدت ومحبت پیش کیا.
اس کے بعد کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے تقریر وخطابت کے لئے  سب سے پہلے حضرت مولانا مفتی محمد سلمان صاحب قاسمی نائب مفتی مدرسہ بیت العلوم سرائے میر کو دعوت اسٹیج دی گئی،  مولانا نے حاضرین کے سامنے قرآن پر چلنے کی ضرورت واہمیت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن ایک ہدایت کی کتاب ہے، اور اس کے بعد مفتی محمد عاصم کمال الاعظمی ایڈیٹر دوماہی رسالہ پاسبان نے سامعین کے سامنے قرآن کی فضلیت پر بات کی، اور ان کا یہ کہنا تھا کہ قران کریم جہاں  مسلمانوں کی ایک مذہبی اور مقدس کتاب ہے وہیں ساری انسانیت کے لئے کتاب ہدایت اور دستور حیات بھی ہے، اور اس کے تین ضروری حق ہیں، حروف کی صحیح ادائیگی اور تجوید کی رعایت کرتے ہوئے قرآن کی پابندی سے تلاوت کرنا، دوسرے قرآن کا ترجمہ اور مطلب سمجھنا اسی طرح سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اپنے تمام مسائل کو قرآن وحدیث کی روشنی میں حل کرانا، اس لئے کہ قرآن وسنت میں ہرمسئلہ کا جواب ہے اور ہر مشکل کاحل موجود ہے ـ
اخیر میں جامعہ حسینیہ جونپور کے معروف ومشہور استاذ اور خطیب مولانا محمد وسیم شیروانی تشریف لائے، انہوں نے اسلام میں عورت کے مقام ومرتبہ پر بیان کرتے ہوئ فرمایا کہ اسلام سےپہلے عورت ایک کم درجہ اور حقیر چیز سمجھی جاتی تھی مگر اسلام نے اسے عزت دی؛ مگر باطل قومیں آج عورت کو آزادی کے نام پر عریانیت وفحاشیت کی جانب لے جانا چاہتی ہیں؛ لیکن اسلام نے کل عورت کی صحیح راہنمائ کرکے اس کو عزت دی پھر اس کی راہنمائی کرسکتا ہے.
جلسہ میں مولانا ومفتی انیس احمد صاحب، ماسٹر ندیم احمد، وسیم احمد، ماسٹرفرقان وغیرہ نے شرکت کی.
اس جلسہ کے انعقاد میں بیریڈیہہ مرزا محلہ کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، خصوصا ماسٹر محمد آصف، مرزا زاہد، مرزا ساجد، حافظ مصطفی، حافظ وامق، مرزا جاوید بیگ، محمد ظفر، محمد عدنان، وغیرہ نے اہم رول ادا کیا.