رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت(آئی این اے نیوز یکم مارچ 2019) گزشتہ روز قصبہ بڑوت کی مسجد فردوس میں جمعیت علماء ھند ضلع باغپت کی میٹنگ کی گئی جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیت علماء ھند ضلع باغپت نے فرمائی، جس میں جمعیت یوتھ کلب بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے باغپت شہر میں منعقد ہونے والے تعارفی مظاہرہ کا جائزہ لیا گیا اور آگے کی حکمت عملی کو تیار کیا گیا.
حضرت حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علماء ھند ضلع باغپت نے تیاری کے حوالہ سے بولتے ہوئے کہا کہ آنے والی 3 مارچ بروز اتوار میں منعقد ہونے والا جمعیت یوتھ کلب بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کا تعارفی مظاہرہ ضلع باغپت کی تایخ میں پہلی بار تاریخی مظاہرہ ہوگا، جس میں ملی سیاسی سماجی اور سرکاری افسران بھی موجود ہوں گے، اس لیے اس موقع پر ضرور زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرمائے.
اس موقع پر جمعیت یوتھ کلب کے کنوینر مولانا محمد خالد صاحب، قاری محمد صابر صاحب صدر تحصیل بڑوت جمعیت علماء ھند، مولانا خوش محمد صاحب امام و خطیب جامع مسجد نواڑہ، قاری عبد الواجد صاحب مہتمم مدرسہ دارالقرآن فریدیہ بڑوت، مولانا محمد جابر صاحب مہتمم مدرسہ فیض القرآن اسارہ، حافظ محمد لیاقت صاحب، مولانا محمد منور رانا ٹرینر جمعیت یوتھ کلب، مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام روشن گڑھ اور بڑوت شہر و آس پاس کے ائمہ حضرات و معزز افراد موجود رہے.