اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بغیر جوتے کے بائک ڈرائیونگ پڑے گی مہنگی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 1 March 2019

بغیر جوتے کے بائک ڈرائیونگ پڑے گی مہنگی!

جمال احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــ
مہولی/ سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز یکم مارچ 2019) اب موٹر سائیکل چلاتے وقت جوتے پہننا لازمی ہوگا، ایسا نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ یا جیل بھی ہو سکتی ہے، یکم اپریل سے اس نئے نظام کو ہر حال میں نافذ کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے تیاریاں شروع کردی ہے، حکومت کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ اس نئے نظام سے متعلق مہم چلانے جا رہا ہے، موٹر سائیکل چلاتے وقت اگر آپ کے پیروں میں چپل نظر آیا تو بطور جرمانہ 100 سے 500 روپئے ادا کرنا ہوگا، پہلی بار صرف جرمانہ ہوگا لیکن دوسری بار 15 دنوں کی جیل بھی ہو سکتی ہے.
چپل پہننے پر روک لگانے کی وجہ چپل پہن کر دو پہیہ گاڑی چلاتے وقت پیر کے پنجے سے چپل پوری طرح جڑی نہیں ہوتی، ایسے میں کئی دفعہ دیکھا گیا ہے محض پھسلنے سے حادثہ ہو جاتا ہے، پنجے بھی چپل کی وجہ سے پوری طرح محفوظ نہیں ہوتے، چپل کی بنسبت جوتے میں پنجے زیادہ محفوظ ہوتے ہیں، پنجے پوری طرح جوتے کی گرفت میں ہوتے ہیں اور حادثات کا امکان بھی کم ہوتا ہے.