اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا عامر رشادی نے قوم و ملت کیلیے جان کی بازی لگائی ہے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 1 March 2019

مولانا عامر رشادی نے قوم و ملت کیلیے جان کی بازی لگائی ہے!

فیضی نعمانی
ـــــــــــــــــــــ
مولانا عامر رشادی مدنی صاحب کی یوپی میں خصوصاً اعظم گڑھ جونپور میں دس سالہ سیاسی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں جب اعظم گڑھ جونپور میں اےٹی ایس اور ایس ٹی ایف کا راج تھا اور علاقے کے کچھ غنڈے غریب اور مظلوم طبقہ کو غلام سمجھتے تھے مسلم نوجوانوں کا جینا دوبھر کردیا گیا تھا،
تعلیم یافتہ نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کی جارہی تھیں، مولانا عامر رشادی مدنی اس کے خلاف نکلے، ظاہر بات ہے بچہ کو ہجوم میں بچانا مشکل کام ہے، تب راشٹریہ علماء کونسل مثال قائم کی اور مولانا عامر رشادی نے قوم وملت کیلئے جان کی بازی لگائی اور راشٹریہ علماء کونسل کو ظالموں کے خلاف ایک مضبوط قوت بنادیا، آج یوپی کے اندر مسلم قیادت میں سب سے بڑی سیاسی قوت راشٹریہ علماء کونسل ہی ہے، یہ مولانا عامر رشادی کی سیاسی بصیرت تھی، آج بھی سیاسی پارٹیاں مولانا کی سیاسی بصیرت کی معترف ہیں، مولانا عامر رشادی مدنی کی سیاسی بصيرت کی وجہ سے یوپی خصوصاً اعظم گڑھ جونپور کافی حدتک آگ اور خون کے کھیل سے محفوظ رہا، حالیہ دنوں میں راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر پر جو جان لیوا حملہ ہوا، ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں،  یہ حملہ مسلم قیادت کو ڈرانےاور مظلوموں کی آواز دبانےکی کوشش ہے، اگر خدانخواستہ مولانا کے اوپر آنچ آئی تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، بلکہ اینٹ سے اینٹ بجادیں گے، کیونکہ ہم نے باطل سے ڈرنا نہیں لڑنا سیکھا ہے، باطل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا سیکھا ہے، باطل کے سامنے سپر ڈالنا نہیں سینہ سپر ہونا سیکھا ہے.
          ـــــــــعــــــ
باطل سے دبنے والے اے آسمان نہیں ہم
ســو بار کر چکا ہے  تو امتــحان  ہمارا