اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پروفیسر پٹھان وسیم سر ڈاکٹریت کی ڈگری سے سرفراز!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 23 March 2019

پروفیسر پٹھان وسیم سر ڈاکٹریت کی ڈگری سے سرفراز!

ذیشان الہی منیر تیمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
اورنگ آباد/مہاراشٹرا(آئی این اے نیوز 23/مارچ 2019)  آج کی تاریخ مانو کالج اورنگ آباد مہاراشٹرا کے لئے کافی اہم ہے اور اس دن کا انتظار کالج کے تمام طلبہ و طالبات اور اساتذۃ و معلمات بڑی بے چینی سے کررہے تھے کیونکہ  22 مارچ 2019ء کو اس کالج کے ہردلعزیز اور بہترین علمی شخصیت کے مالک پروفیسر پٹھان وسیم سر کے سر لئے
ڈاکٹریت کی ڈگری کا تاج انتظار کر رہا تھا، آج آپ کا وائبہ ہوا جس کا موضوع تھا "معلم کی پیشہ ورانہ اخلاقیات " اور الحمد للہ آپ اس میں بحسن و خوبی بہترین نمبرات سے کامیاب ہوئے، اس کامیابی پر آپ کو خراج تحسین اور گلہائے عقیدت نچھاور کرنے والوں میں باالعموم کالج کے تمام افراد شامل ہیں لیکن باالخصوص میں کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحیم سر، پروفیسر ڈاکٹر بدرالاسلام سر، پروفیسر ڈاکٹر خان شہناز بانو، پروفیسر نزہت پروین، پروفیسر عظمی صدیقی، پروفیسر قیصر جہاں چودھری، معصوم اشرف، عبد اللہ تیمی، شریف، مولانا نیر اعظم، محمد علی، عمران، قادر، خادم الاسلام، زاہد، شہاب الدین، افروز، احمد رضا، غلام مصطفی، شمشاد، امتیاز، ذیشان الہی منیر تیمی، خادم الاسلام، صغیر احمد، جنید، عمرانہ، روبینہ، سیماب، نمراء اور سائمۃ وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔
آج کے اس پرنور اور مبارک دن میں مانو کالج کے تمام افراد کی جانب سے ہم پٹھان وسیم سر کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکبادی پیش کرتے ہیں اور اللہ رب العالمین سے یہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ آپ کی زندگی کو مزید ترقی سے ہمکنار کرے  ۔آمین تقبل یا رب العالمین ۔