رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
روشن گڑھ/ باغپت(آئی این اے نیوز25/مارچ 2019) ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ میں آج دینی تعلیمی بورڈ کے تلے مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام کے زیر اہتمام تعلیمی بیداری ریلی نکالی گئی، جس میں طلباء و طالبات نے خوب بڑھ چڑھ کر شرکت کی، طلباء و طالبات ہاتھوں میں بینر لیے ہوئے جس پر طرح طرح کے نعرے لکھے ہوئے اور جزبہ تعلیم سے شرشار بلند آواز سے تعلیمی بیداری سے متعلق نعرے لگاتے ہوئے پورے گاؤں میں ریلی نکالی"تعلیم ہے تو روشنی ہے، تعلیم نہیں ہے تو اندھیرا ہے اور اسی طرح بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، بیٹے پڑھاؤ سماج بجاؤ جیسے نعرے لگائے گئے.
اس موقع پر مدرسہ ھذا کے ناظم اعلی مفتی محمد دلشاد قاسمی نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد سماج میں معاشرہ میں تعیلمی بیداری بیدا کرنا ہے اور یہ ریلی جمعیۃ علماء ھند کا قائم کردہ دینی تعلیمی بورڈ کے بینر تلے نکالی جارہی ہے، کیونکہ معاشرہ و سماج جب ہی ترقی کرسکتا ہے جب اس کے پاس تعلیم ہو، ورنہ تو بغیر تعلیم کے اندھا ہوتا ہے اس کو بغیر تعلیم کے بڑے چھوٹے کی اچھائی برائی کی تمیز نہیں ہوتی اس لیے اپنی اولاد کو سبھی تعلیم دلائیں انہوں نے کہا کہ چاہے اپنے خرچے کم کرلیں مگر تعلیم ضرور دلائیں.
یہ ریلی مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام سے شروع ہوکر بالمیکی بستی چھوٹی مسجد و مدرسہ اور جامع مسجد اور دیگر گلیوں سے ہوتے ہوئے دوبارہ مدرسہ پہونچی.
اس موقع پر حافظ عبد القیوم، حافظ محمود، ماسٹر محمد شعیب، ماسٹر امجد، محمد شاھد، محمد عمران وغیرہ موجود رہے.