لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 25/مارچ 2019) مدرسہ عربیہ قاسم العلوم لونی کے سالانہ اجلاس عام میں مہمان خصوصی کے طور شہر باغپت سے تشریف لائے مولانا محمدعاقل سراج مفتاحی نے اپنے کلیدی خطاب میں فرمایا کہ ہمارے اکابر نے انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی ہے، شاہ عبدالعزیزرحمةاللہ علیہ نے سب سے پہلے سے سن 1772 میں انگریز کے خلاف جہاد کا فتوی دیا تھا، فتوے کی بنیاد پر ٹیپو سلطان علیہ الرحمہ نے اپنی جان کی قربانی پیش کی، اٹھارہ سو اکتیس میں بالاکوٹ کی پہاڑی پر سید احمد شہید اسماعیل شہید اور اور دیگر علماء راجہ رنجیت سنگھ کے خلاف میدان جہاد میں صف آرا ہو کر شہید ہوۓ، اٹھارہ سو ستاون میں علمائے کرام نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی چودہ ہزار علمائے کرام کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا، اس طرح سے علمائے کرام نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کرکے اس ملک کو آزاد کرایا تھا، افسوس ہے کہ آج انہیں کی اولاد کو ملک کا غدار کہا جانے لگا ہے.
مولانا عاقل سراج نعمانی مفتاحی نے پوری ملت اسلامیہ سے خوب زوردار اپیل کی کہ ہمیشہ کے طریقے سے اپنے اکابر کے نقش ِقدم پر چلتے ہوۓ ہمیں اپنے ملک کی حفاظت کرنے کےلٸے برادرنِ کے کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ چلنا ہے اور اپنے اکابر کے مشن کو آگے بڑھانا ہے.