سمستی پور/بہار(آئی این اے نیوز 20/مارچ 2019) میرٹھ شہر کا مشہور و معروف ادارہ مدرسہ حسینیہ ولایت الإسلام لہساڑی روڈ کا سالانہ اجلاس آئندہ اکیس مارچ سن دو ہزار انیس روز جمعرات کو منعقد ہونے جارہا ہے، اس اجلاس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس مبارک موقع سے بہار سمستی پور بہدورا بستی سے تعلق رکھنے والے مشہور نوجوان اسکالر توقیر بدر القاسمی "نشان امتیاز" و توصیفی سند "سے نوازے جائیں گے.
اسکی اطلاع ہمیں معتبر ذرائع سے ملی، اس قابل فخر اقدام پر آئی این اے نیوز پورٹل کی پوری ٹیم مفتی توقیر بدر القاسمی اور جامعہ حسینہ ولایت الاسلام کے سبھی محبین ومنتسبین کو ہدیہ تبریک پیش کرتی ہے.
واضح رہے مفتی توقیر بدر القاسمی شہرہ آفاق عالمی تنظیم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے مشہور ادارے المعھد العالی للتدريب فی القضاء و الإفتاء امارت شرعیہ کے استاذ افتاء وقضا رہ چکے ہیں، یہاں انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی ایام یعنی نو سالہ مدت نوجوان فضلا مدارس کی انگلش زبان و ادب، تمرین فتاوی و قواعد افتا و قضا نیز مقالہ نگاری کی تربیت میں صرف کی ہیں، فی الوقت وہ دربھنگہ جیسے علمی شہر کے مردم خیز علاقے سوپول میں المرکز العلمی للإفتاء والتحقيق نامی تربیتی انسٹی ٹیوٹ کے لیے پرعزم ہیں، روز مرہ کے مسائل اور آن لائن و آف لائن ان مسائل کے جواب کے حوالے سے آں جناب کافی متحرک رہتے ہیں. پیش آنے والے عوامی مسایل پر بروقت یوٹیوب کے ذریعے لوگوں کو بہتر دینی و دنیوی راہنمائی انکی شناخت ہے.
موصوف ماشاءاللہ بیرول سوپول میں واقع جامعہ خدیجہ الکبری للبنات کے بھی نگراں ہیں. جہاں علاقے کی نادار یتیم و قابل استطاعت سبھی طبقے کی بچیوں کی تعلیم وتربیت کا بہترین نظم اور ساری سہولیات مہیا ہیں. حال ہی میں دنیا کی سب بڑی و قدیم یونیورسٹی جامعہ ازہر مصر کی دعوت پر سہ ماہی علمی فکری تربیتی سفر پر بھی موصوف کا جانا ہوا تھا.
مدرسہ حسینیہ یہ انکی مادر علمی ہے.
یہاں انہوں نے شعبہ تحفیظ میں قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی تھی.
ہماری پوری ٹیم دعا گو ہے کہ رب العزت مفتی توقیر بدر القاسمی سے یوں ہی کام لیتا رہے اور دن دونی رات چوگنی ترقیات سے وہ اسی طرح سرفراز ہوتے رہیں.