اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: خالد بن ولید پبلک اسکول محمد پور میں سالانہ رزلٹ کی شاندار تقریب کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 20 March 2019

اعظم گڑھ: خالد بن ولید پبلک اسکول محمد پور میں سالانہ رزلٹ کی شاندار تقریب کا انعقاد!

صابر اسماعیل احیائی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
محمد پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/مارچ 2019) خالد بن ولید پبلک اسکول محمد پور اعظم گڑھ کی سالانہ رزلٹ تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں اساتذہ، والدین اور سرپرست کی بڑی تعدار نے شرکت کی۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولا کی تعلیم و تربیت کا اچھا بندوبست کریں، اس جدید معاشرے میں علم حاصل کرنے والا بچہ ہی اس معاشرے کی تقدیر بدل سکتا ہے اور ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار اسکول کے مینیجر مفتی محمد اشرف صاحب  سالانہ رزلٹ تقریب میں کررہے تھے۔
 مفتی صاحب نے تعلیم کی اہمیت و افادیت کو بیان کرتے ہوئے کہا تعلیم نہ صرف انسان کو مہذب بناتی اور اس کے اخلاق و کردار کو سنوارتی ہے بلکہ زندگی کے دشوار گزار اور پر پیچ استوا پر چلنے کے لئے اس کے اندر حوصلہ اور جرأت بھی پیدا کرتی ہے، یہ انسان کو احساسِ سود و زیاں عطا کرتی ہے اور کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرنے کا شعور بخشتی ہے۔ انسان جس قسم کی تعلیم حاصل کرتا ہے، اس کی سیرت و کردار پر اسی قسم کے نقوش پختہ اور مرتسم ہو جاتے ہیں اور پھر انہی نقوش کے مطابق وہ اپنی زیست کی گاڑی کو رواں دواں رکھتا ہے۔
انگریزی زبان اِس وقت دنیا کی واحد انٹرنیشنل زبان ہے جس میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد دنیا کے اِس گلوبل ویلیج میں آپ ایک باعزت شہری کے طور پر زندگی جی سکتے ہیں، انٹرنیٹ ہو یا کمپیوٹر، میڈیکل ہو یا انجنیئرنگ، سوشل سائنسز ہوں یا نیچرل سائنسز غرض علوم کی کوئی بھی شاخ ہو جب تک ہم اُس تک بذریعہ زبانِ انگریزی رسائی حاصل نہ کریں گے، وہ ہماری گرفت میں نہیں آئے گی، آخر میں انہوں نے کہا بچوں کے لئےگھر کے اندر ایک کمرہ مختص ہوں جہاں بچے خارجی اوقات میں تعلیمی سرگرمیوں کو آسانی سے انجام دے سکے۔
تقریب کا آغاز محمد دانیال درجہ پنجم کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں نعت رسول ﷺ کا نذرانہ عبد الرحیم درجہ ہفتم (کوٹلہ)نے  پیش کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا سیف الحق صاحب قاسمی نےانجام دیئے، جملہ اساتذہ کرام نے رزلٹ تقسیم کئے، تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جناب شفیع الدین صاحب اور پرنسپل ماسٹر عدیل صاحب نےآنے والے تمام مہمانوں اور طلباء وطالبات کے والدین کا شکریہ ادا کیا۔
واضح ہو کہ  23 /مارچ 2019 سنیچر کے دن شعبہ نسواں کے طالبات کی جانب سے خواتین کے لیے ایک شاندار تعلیمی اور اصلاحی پروگرام کا انعقاد ہوگا، جس میں خواتین سر پرست اور علاقے کی خواتین خصوصی طور پر مدعو ہیں، اسی دن شعبہ نسواں کے طالبات کو رزلٹ اور عمدہ کارکردگی پیش کرنے والی بچیوں کو انعامات تقسیم کیے جائیں گے.