اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے سیاستدان اور ابلاغی ادارے بھی اس حملے کے ذمہ دار ہیں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 20 March 2019

مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے سیاستدان اور ابلاغی ادارے بھی اس حملے کے ذمہ دار ہیں!

از قلم: محمد شمس الدین نورالدین رہیکا مدھوبنی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مسجد میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ انتہائی افسوسناک، تکلیف دہ، اور قابل مذمت ہے یہ سفا کا دہشت گردی ایسا مذموم واقعہ ہے جوانسانیت کے چہرے پر ایک بدنما داغ بن کر رہ گیا ہے.
  نیوزی لینڈ کا یہ دہشت گردانہ حملہ عالمی سطح پر پھیلائے گئے اسلام و فوبیا کا ایک مظہر ہے اس حادثے کے ذمہ دار وہ سیاستدان اور ذرائع ابلاغ بھی ہیں، جو دنیا میں ہونے والے ہر دہشت گردانہ حملے کا جرم مسلمانوں کے کندھوں پر ڈال کر اسلام کو دہشت گردی سکھانے والا دین قرار دیتے رہے ہیں.
  ایسے پروپیگنڈوں سے کم سمجھ اور جذباتی لوگوں میں اسلام اور مسلمانوں کےتئیں نفرت بڑھتی ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت اسلام اور مسلمان ہی پوری دنیا میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ شکار ہیں، جس کے اسباب میں سے ایک سبب عالمی سطح پر ان کے خلاف پھیلائی گئی نفرت ہے دہشت گرد کا کوئی وطن اور مذپب نہیں ہوتا ہے یہ حملہ دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والی مسلم اقلیتوں کے لئے بھی خوب اور تشویش کا باعث ہے ان ممالک کے حکمران کو مسلمانو کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کرنا چاہئے مسلم حکمرانوں کو بھی ان ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے.
    ایسے موقع پر مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ایمان وعمل کا محاسبہ کریں اللہ کا تقویٰ اختیار کریں، دین کی طرف رجوع کریں، دعوت الی اللہ کے کام میں تیزی لائیں، توبہ اور استغفار کی کثرت کریں اللہ رب العزت پر کامل و توکل رکھیں  اللہ رب العزت ہی عزت اور ذلت عطا کرنے والا ہے اور اس نے سچے ایمان والوں سے نصرت اور بلندی کا وعدہ کیا ہے اللہ رب العالمین اس حملے میں مارنے والے مسلمانوں کی مغفرت فرمائے اور ان کو شہادت کے مرتبہ سے سرفراز فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے اور زخمیوں کو عاجل و کامل شفاء عطا فرمائے اور اللہ کی راہ میں بہنے والے خون پر ان کو بہترین اجر عطا فرمائے.آمین