اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرکار ی پرائمری ومڈل اسکول کے سالانہ کاپیوں کی جانچ شروع!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 25 March 2019

سرکار ی پرائمری ومڈل اسکول کے سالانہ کاپیوں کی جانچ شروع!

 محمد سالم آزاد
ــــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 25/مارچ 2019) بسفی بلاک میں پرائمری و مڈل اسکول میں ہونے والے سالانہ امتحان کی کاپی کی جانچ شروع ہوگئی ہے، یہ جانچ 25۔3۔ 2019 سے 28 ۔3 ۔2019 تک جاری رہے گی، جانچ سینٹر سنکول اپ گریڈ ہائی اسکول بسوریا کو بنایا گیا ہے، سنکول کوڈینیٹر سری منوج منڈل نے اس سلسلے میں تمام اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی، انہوں نے کہا کہ کاپیوں کی جانچ میں شفافیت کا خیال رکھا جائے.
 بسوریا مڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر چندیشور یادو نے کہا کہ سینٹر پر پرامن ماحول میں کاپی ممتحن محمد ضیاءالرحمن صداقت حسین رجنیش کمار، اویس انصاری، ببیتا کماری، اشوک پاسوان، سیما پانڈے، سانتی کماری، الپنا کماری، عبداللہ رجنی راج، شیام پاسوان وغیرہ کاپی جانچ کرنے میں مصروف ہے.