اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انجمن اصلاح البیان کا اجلاس عام کل 26مارچ کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 25 March 2019

انجمن اصلاح البیان کا اجلاس عام کل 26مارچ کو!

رپورٹ عبیدالرحمن الحسینی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اکسڑوا/ مہراج گنج(آئی این اے نیوز 25/مارچ 2019) دارالعلوم فرقانیہ میں کل 26/مارچ کو اجلاس عام منعقد ہورہا ہے، جس میں مدرسہ کے طلبہ اردو، ہندی، عربی، فارسی، انگریزی میں تقریر حمد و نعت اور دلچسپ مکالمے پیش کریں گے۔
جس کی صدارت  مولانا مبارک حسین ندوی مدھولیا، اور نظامت مدرسہ فرقانیہ کےمہتمم مولانا طاہر  قاسمی کریں گے۔
جس میں بحیثیت مقرر خصوصی مدرسہ فرقانیہ کے مہتمم مولانا عظیم اللہ قاسمی دامت برکاتہم، مفتی حمزہ قاسمی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ کچھ طلبہ حفظ قرآن مکمل کریں گے عصر سے عشاء تک پروگرام چلےگا۔ان شاءاللہ
آپ تمامی حضرات سے پرخلوص گزارش ہیکہ  زیادہ سے زیادہ تعداد میں تشریف لاکر طلبہ عزیز کی حوصلہ افزائی کریں اور علماء کرام کے نورانی بیانات سے مستفیض ہوں اور ثواب دارین حاصل کریں۔
 نوٹ: اجلاس میں شریک ہونے والے تمام مہمان حضرات کے لئے طعام کا انتظام رہے گا۔