اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کل ہند علماء کانفرنس زیر اہتمام مجلس تحفظ شریعت اسلامی ہند کا دہلی میں انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 27 March 2019

کل ہند علماء کانفرنس زیر اہتمام مجلس تحفظ شریعت اسلامی ہند کا دہلی میں انعقاد!

نئی دہلی(آئی این اے نیوز 27/مارچ 2019) مجلس تحفظ شریعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام ایوان غالب ماتاسندری روڈ نئی دہلی میں زیر صدارت فخرالعلماء مولانا قاری عبد الغفار مہتمم جامعہ عربیہ بیت العلوم جعفرآباد کل ہند علماء کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کا آغاز قاری فاروق استاذ شعبہ تجوید جامعہ عربیہ بیت العلوم جعفرآباد اور مداح رسول مولانا فداحسین قاسمی اندرلوک کی نعت پاک سے ہوا.
 کنوینر کانفرنس و صدر مجلس تحفظ شریعت اسلامی ہند مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی نے کانفرنس کے انعقاد کی وجہ و غرض و غایت پر  اظہار خیال کرتے ہوے کہا علماء ہند بالخصوص اکابرین دارالعلوم دیوبند کی قربانیاں و خدمات چاہے وہ تحریک آزادئ ہند , علوم نبوت کی حفاظت و اشاعت, اصلاح  ظاہرو باطن ہوں, مدارس و مکاتب کا قیام ہو , دعوت و تبلیغ کی محنت ہو , قومی و ملی حالات و مسائل, تقاضے مطابق کوئی رہبری اور  قیادت کا مسئلہ ہو ہر موقع پر اکابرین پیش پیش رہے ہیں
یہی وجہ ہے ہم نے ان اکابرین کو یاد کرتے ہوے باضابطہ اسٹیج پر عیاں بینر پر ان کے نام درج کرائیں ہیں.
وہیں کل ہند علماء کانفرنس میں آج اس موقع سے اکابرین و اسلاف کی موجودگی میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی, دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی, جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی, جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمود اسعد مدنی, دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مہتمم مولاناسعید الرحمٰن اعظمی, مظاہر علوم جدید کے مہتمم مولانا شاہد, مظاہر علوم وقف کے مہتمم مولانامحمد سعیدی, امارت شرعیہ کے قاضی مولانا ثناءالہدٰی قاسمی, مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اہم ذمہ دار مولانا خالد سیف اللہ رحمانی, جامعہ دارالہدٰی حیدرآباد کے شیخ الحدیث مولانا شیخ عبد الفتاح قاسمی, علی گڑھ مسلم یونیور سیٹی سے اختر کمال قاسمی, جامعہ رحیمیہ مہدیان کے شیخ الحدیث مولانا عزیزالرحمٰن چمپارنی, جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر مولانا ڈاکٹر اویس نانوتوی قاسمی کو امام قاسم ایوارڈ
"جائزۃ القاسم للمعارف الشرعیہ " دیئے جارہے ہیں، بعض اکابرین کی عدم موجودگی پر نمائندے ایوارڈ حاصل کریں گے.
کانفرنس کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوے مجلس تحفظ شریعت نامی ایوارڈ دینے کے لئے علماء کے نام کا اعلان کیا جن میں مولانا حافظ رشید مہتمم مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ, شیخ علیم الدین اسعدی نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی, مولانا عبد الحنان قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی, مولانا عظیم اللہ قاسمی جمعیۃ علماء ہند, مولانا یٰسین قاسمی جہازی جمعیۃ علماء ہند, مولانا ضیاءاللہ قاسمی جمعیۃ علماء ہند, مفتی آصف اقبال قاسمی گورنر ہاؤس دہلی, مولانا مسعود قاسمی امام معراج مسجد جنتاکالونی ویلکم, حاجی یوسف للتاپارک لچھمی نگر, مولانا غیاث الدین مظاہری ترکمان گیٹ, مولانا رضوان قاسمی اتم نگر, قاری یٰسین رشید مارکیٹ, مکرم بن مولانا فاروق ساوتری نگر, مولانا مفتی نادر قاسمی اسلامک فقہ اکیڈمی, مولانا مفتی نثار الحسینی انجمن پہاڑی بھوجلہ , مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی صدر مجلس تحفظ شریعت اسلامی ہند , مولانا عبد السبحان قاسمی نبی کریم نئی دہلی کے نام قابل ذکر ہیں.
ان کے علاوہ مولانا حسین احمد قاسمی مہتمم دارالعلوم رحمانی شاستری پارک, مفتی طاہر قاسمی غازی آباد, مفتی اسحاق حقی قاسمی,مولانا ولی اللہ قاسمی شاستری پارک, مولانا ایوب قاسمی امام واحد مسجد شاستری پارک, مولانا غلام نبی قاسمی اسٹار نیوز, مولانا یوسف قاسمی پرانا سیلم پور, رفیع الزماں سماجی کارکن, مولانا محمود امینی ناظم تعلیمات جامعہ عربیہ بیت العلوم جعفر آباد, مولانا جمشید قاسمی جامعہ عربیہ بیت العلوم, مولانا امان اللہ قاسمی جامعہ بیت العلوم, قاری ذاکر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شمالی مشرقی دہلی, مولانا اکرام مظاہری مصطفٰے آباد, مولانا عزیز الرحمٰن دوارکا, مفتی مرغوب اتم نگر کا شال کے ذریعہ استقبال کیا گیا.
اس موقع پر مفتی نثار الحسینی, مولانا عبد الحنان قاسمی لچھمی نگر, شیخ عبد الفتاح حیدرآباد, مفتی نادر قاسمی, مولانا شہروز مبلغ دارالعلوم دیوبند نے اظہار خیال کیا
کل ہند علماء کانفرنس کی صدارت کے فرائض انجام دینے والے مولانا قاری عبد الغفار مہتمم جامعہ عربیہ بیت العلوم جعفرآباد کی طرف سے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوے مولانا جمشید قاسمی نے مولانا جاوید صدیقی قاسمی کی کاوشوں کو سراہتے ہوے کہا کچھ ہی وقتوں میں مجلس تحفظ شریعت اسلامی ہند کو باوقار منظم باترتیب متحرک فعال کامیاب پلیٹ فارم بنادیا یہ اللہ تعالٰی کی جانب قبولیت و مقبولیت اور توفیق کی علامت ہے، مزید آپ نے کہا آج ضروری ہے جگہ جگہ اصلاحی اجلاس, باطنی اصلاح ,خانقاہی سلسلہ, دینی و عصری تعلیم, مکاتب کے قیام, خواتین کے لئیے دینی مجالس کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے، وہیں کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ ملک میں محلہ و ضلع وائز تحفظ شریعت کمیٹی قائم کی جائیگی حاضرین نے اس کی پرزور تائید کی، علماء بزرگان نے مولانا محمد جاوید صدیقی کی دستاربندی بھی کی کانفرنس میں کثیر تعداد میں علماء ائمہ عوام شریک رہے.
آخر میں مفتی عزیز الحمٰن (شیخ الحدیث)  نے دعاء کرائی.