اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہندوستان کے معروف عالم دین اور دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا نور عالم خلیل امینی کی طبیعت ان دنوں علیل، خصوصی دعا کی درخواست!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 5 March 2019

ہندوستان کے معروف عالم دین اور دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا نور عالم خلیل امینی کی طبیعت ان دنوں علیل، خصوصی دعا کی درخواست!

دیوبند(آئی این اے نیوز 5/مارچ 2019) بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین و ادیب ، ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کے سینئر استاذ ادبِ عربی حضرت مولانا نور عالم خلیل امینی صاحب دامت برکاتہم چیف ایڈیٹر "الداعی" دیوبند ان دنوں  علیل ہیں ۔
اطلاع کے مطابق دیوبند کے مشہور اسپتال ڈی کے جین کے یہاں ایڈمٹ ہیں، مولانا کی صحت یابی کیلئے محلہ چھوٹی خانقاہ دیوبند میں ایک خصوصی دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا، جس میں مولانا نور عالم خلیل امینی اور مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی دامت برکاتہم مہتمم دارالعلوم دیوبند کیلئے خصوصی طور پر دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں مولانا معین الدین قاسمی نگراں دارالافتاء دارالعلوم دیوبند ، مولانا اسامہ قاسمی ، مولوی عبد الہادی ، مولوی سعید ، معین قاسمی ، مولوی اعجاز الحق وغیرہ شریک رہے ۔ دنیا بھر میں پھیلے آپ کے ہزاروں شاگرد ، علماء ، ائمہ اور مدارس و مکاتب کے ذمہ دار سمیت عزیز و اقارب ان کی شفایابی کے لئے دعا کر رہے ہیں ۔ آپ کئی دہائیوں سے دارالعلوم دیوبند میں تدریسی اور دارالعلوم عربی مجلہ الداعی کی ادارتی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں ۔درجنوں عربی اور اردو زبان میں لکھی گئی آپ کی تصنیفات کافی مشہور اور شامل نصاب ہیں ۔ مولانا کے مضامین بہت ہی معلوماتی اور تحقیقی کے ہوتے ہیں ، زبان و بیان میں سلاست ، تنوع اور اسلوب میں ایسی چاشنی ہوتی ہے کہ قارئین پڑھنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ مولانا کو مکمل شفاء ، صحت کاملہ اور لمبی زندگی عطا فرمائے ۔ آمین