اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بزم شبلی طلبہ قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کا ماہانہ اختتامی پروگرام بحسن خوبی اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 6 March 2019

بزم شبلی طلبہ قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کا ماہانہ اختتامی پروگرام بحسن خوبی اختتام پذیر!

سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/مارچ 2019) بزم شبلی طلبہ قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ سرائےمیر اعظم گڑھ کا آخری ماہانہ پروگرام بتاریخ 4 مارچ 2019 بروز دوشنبہ بعد نماز مغرب بمقام قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ پر منعقد ہوا، جس کا آغاز محمد مذکر اصلاحی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا نذرانہ عقیدت امان اللہ اصفہانی نے پیش کیا اس کے بعد بزم شبلی کے طلبہ نے ایک انٹرویو بعنوان میڈیا کی اہمیت اور ہماری ذمہ داری پیش کیا، جس میں سیف الاسلام اعظمی، محمد مذکر اصلاحی،
محمد افضل اعظمی، محمد فرقان اعظمی، عبدالرزاق اعظمی  نے شرکت کہ طلبہ نے انٹرویو میں میڈیا کی اہمیت کو بتایا اور کہا کہ ملک کی ترقی و تنزلی میں میڈیا کا بہت بہت بڑا کردار ہوتا ہے مزید کہا کہ اس وقت میڈیا کا صحیح استعمال نہیں ہورہا ہے میڈیا اپنے مقصد سے ہٹی ہوئی نظر آرہی ہے اگر میڈیا کا صحیح استعمال ہوتا تو ملک کی یہ صورت حال نہ ہوتی اور سوشل میڈیا کے تعلق سے طلبہ نے کہا کہ آج ہم لوگوں کی اکثریت اس کا استعمال کررہی ہے لیکن کم ہی ہیں جو اس کا بہتر استعمال کررہے ہیں زیادہ تر لوگ خصوصا ہمارے نوجوان ساتھی اس کا غلط استعمال  کررہے ہیں طلبہ نے کہا کہ ہم اپنے نوجوان دوستوں سے اپیل کرتے ہیں  کہ سوشل میڈیا کا بقدر ضرورت اور بہتر استعمال کریں اسکے بعد ایک علمی ادبی بیت بازی ہوئی، جس میں کل چار ٹیموں نے شرکت کی، جس میں بزم شبلی نے کامیابی حاصل کی بزم شبلی کی ٹیم میں سیف الاسلام اعظمی، عبد العظیم اعظمی، محمد ذکی تھے اسکے بعد آخری پروگرام کون دیگا جواب ہوا جس میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں QCI Star نے اپنی جیت کا پرچم لہرایا، QCI Star کی ٹیم میں محمد مذکر اصلاحی، سمیع اللہ تھے.
 پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا انیس احمداصلاحی صاحب نے کہا کہ میں تمام طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اس طرح کے پروگرام سے طلبہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا.
مولانا محمد افضل قاسمی نے کہا کہ طلبہ نے خوب محنت کی اور پروگرام پیش کیا میں انکو مبارک باد پیش کرتا ہوں اس طرح کے پروگرام سے ان کا مستقبل روشن ہوگا، پروگرام کی نظامت فرما رہے مولانا محمد انظر اعظمی (ڈائریکٹر قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ) نے کہا کہ آپ اپنے حوصلہ کو بلند رکھیں اور اگر سامنے منزل ہو جسے حاصل کرنا ہو تو کبھی پیچھے  نا دیکھیں ان شاء اللہ کامیابی ضرور ملے گی مزید کہا کہ بزم شبلی کے قیام کا مقصد طلبہ کو صحافت و خطابت کے میدان میں آگے بڑھانا ہے اور موجودہ وقت کے اعتبار سے تیار کرنا ہے، انہوں نے کہا میں تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں مہمان خصوصی مولانا انیس احمد اصلاحی صاحب کی جانب سے شرکاء کو انعامات سے نوازا گیا.
 اس پروگرام میں مولانا محمد فیصل اعظمی صاحب، مولانا عبد العظیم صاحب اصلاحی، مفتی اعظم صاحب قاسمی، مولانا اظفر صاحب اعظمی، جناب شاہ عالم صاحب، حاجی عتیق احمد، شیخ ابوالحسنات کے علاوہ طلبہ اور علاقہ کے لوگ موجود تھے ۔