رپورٹ: ماسٹر جمال احمد،چھتہی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
مہولی/سنت کبیر نگر( آئی این اے نیوز 3/مارچ2019) بہرائچ, شراوستی, بلرام پور, اترولا اور ڈومریا گنج کو جوڑنے والی نئی ریلوے لائن کی سنگ بنیاد ریلوے وزیر پییوث گویل نے رکھی، یہ ریلوے لائن شراوستی, اترولا, مہنداول, ڈومریا گنج, بھینگا, بلرام پور اور بانسی سے ہو کر گزریگی. اس ریلوے لائن کی کل لمبائی تقریباً 240.26 کلومیٹر ہوگی. بہرائچ خلیل آباد کے بیچ بننے والے اس نئے ریلوے ٹریک پروجیکٹ کا متوقع تعمیری خرچ تقریباً 4939.78 کروڑ روپئے ہے، یہ نئی ریلوے لائن 2024-25 تک بن کر تیار ہو جائے گی، اس ریلوے لائن کے بننے سے بہرائچ خلیل آباد کے ساتھ ساتھ سرحدی اضلاع کو آپس میں جوڑاجاسکےگا. یہ ریلوے لائن علاقے کو سماجی اور اقتصادی اہمیت والی صنعتی ترقی کو بنیادی انفراسٹرکچر مہیا کرائیگی. یہ ریل لائن شراوستی ضلعے کے بھینگا سے ہو کر گزرے گی. یہ ضلع گوتم بدھ کی زندگی سے جڑے اہم ترین سیاحتی اور تیرتھ مرکز میں سے ایک ہے،
شراوستی ضلع جین مذہب کا ایک اہم سیاحتی مرکز بھی ہے. یہاں واقع شوبھا ناتھ مندر تیرتھنکر سنبھو ناتھ کی جاء پیدائش مانی جاتی ہے. اسکے علاوہ بلرام پور کے نزد تلسی پور میں واقع دیوی پاٹن مندر درگا کے مشہور 51 شکتی پیٹھوں میں سے ایک ہے. اس پروجیکٹ کے بننے سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا. مقامی باشندوں کو ریل کی سہولت دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا. پالیسی کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ جن 115 اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں سے 4 ضلعوں میں نئی ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ شامل ہے.
سنگ بنیاد پروگرام کے دوران مرکزی ریلوے وزیر پییوث گوئل کے ساتھ صوبائی ریلوے وزیر منوج سنہا اور سنت کبیر نگر کے ممبر پارلیمنٹ شرد ترپاٹھی سمیت کل 4 ممبر پارلیمنٹ اور ضلع کے دیگر کارکنان اور ذمہ داران موجودہ رہے.
مرکزی ریلوے وزیر کے استقبالیہ تقریب کی کڑی میں شامل خلیل آباد نگر پالیکا صدر شیام سندر ورما, نگر پنچایت مگہر چیئرمین سنگیتا ورما, اتر پردیش صنعتی تجارت بورڈ کے ضلع صدر بنرجی لال اگرہری, گولو ورما, دانش خان, مہیش جائیسوال, گڈو ورما, گورکھپور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر ستیہ پال پال, ناتھ نگر بلاک پرمکھ دگپال پال وغیرہ کے علاوہ دیگر سیاسی لیڈروں نے مرکزی وزیر کا استقبال کیا. لوگوں سے اپنے خطاب میں صوبائی ریلوے وزیر منوج سنہا نے موجودہ مرکزی حکومت اور وزیر اعظم کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ یہاں کی عوام کیلئے ایک بیش قیمتی سوغات ہے. اس سے لوگوں کو سفر کی سہولت کے علاوہ روزگار بھی حاصل ہوگا. مرکزی ریلوے وزیر نے سابقہ حکومتوں کو کوستے ہوۓ کہا کہ ساڑھے چار سالہ مدت کی حکومت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی نریندر مودی سرکار نے ترقیاتی کاموں کے سنگ میل کو عبور کیا ہے. ملک کو پوری دنیا میں ایک الگ پہچان بخشی ہے. پروگرام کے دوران دونوں وزیروں نے جہاں کانگریس پر نشانہ سادھا وہیں ایس پی بی ایس پی اتحاد پر جم کر طنز کسا.مرکزی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پچھلے انتخابات میں یوپی سے ہم نے 73 سیٹیں جیتی تھیں اس بار سبھی 80 سیٹوں پر جیت حاصل کر مودی جی کو دوبار وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھائیں گے.