حافظ عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 3/مارچ 2019)تحصیل دھن گھٹا حلقہ مہولی علاقے کا مشہور مسلم اکثریتی گاؤں موضع مانپور پوسٹ چھتہی ضلع سنت کبیر نگر کے باشندہ مولانا نیاز احمد قاسمی مانپوری کے والد محترم حاجی نبی پھول صدیقی صاحب آج علی الصبح تقریبا 5 بجے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے، انا للہ وانا الیہ راجعون، مرحوم کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے، مرحوم نہایت ملنسار دینی مزاج رکھنے والے شخص تھے. مرحوم تقریبا35 سال تک مانپور گاؤں کے معاون پردھان بھی رہے لیکن صاف و شفاف شبیہ کے مالک عوام سے ہر ممکن معاملات کو ہمیشہ بہتر بنائے رکھنے کی کوشش کرتے رہے.
مرحوم کی عمر تقریباً 83 سال تھی، مرحوم کے ورثاء میں پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں جن میں تین صاحبزادے الحمد الله دارالعلوم دیوبند سے فارغ التحصیل ہیں مرحوم کی وفات کی خبر سنتے ہی علاقائی علماء کرام مفتی محبوب احمد قاسمی، ڈاکٹر اطہر حسین رحمانی، مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرامپوری ،مولانا محمد حسان ندوی، ماسٹر جمال احمد، حافظ محمد نعمان، مولانا محمد شاہد قاسمی، نمائندہ عقیل احمد خان، مولانا عبد الحفیظ قاسمی، گردھر پوری ماسٹر ارشد خان، عبد الاحد چتوڑی، مولانا عبد الواحد قاسمی اور دیگر سرکردہ حضرات نے مرحوم کے آبائی وطن پہنچ کر اظہارِ تعزیت پیش کی اور مرحوم کے ترقئی درجات کے لئے دعائیں مانگی.
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے. آمین
معتبر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج ہی یعنی 3مارچ بعد نماز مغرب مرحوم کے آبائی وطن موضع مانپور کی قبرستان میں ان شاءاللہ تدفین عمل میں آئے گی.