اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ممبئی: ملی تحریک نے کرائسٹ چرچ کے شہداء کو پیش کی خراج عقیدت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 24 March 2019

ممبئی: ملی تحریک نے کرائسٹ چرچ کے شہداء کو پیش کی خراج عقیدت!

دہشت گردانہ حملے کے بعد نیوزی لینڈ کی حکومت جس طرح مسلمانوں کی حمایت میں آئی وہ قابل تعریف ہے: ابو عاصم اعظمی

ممبئی(آئی این اے نیوز 24/مارچ 2019) ملی تحریک کی سرپرستی میں ہفتہ کو ممبئی کے حج ہاؤس میں منعقد ایک پروگرام میں گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی، اس دوران اپنے خطاب میں ملی تحریک کے صدر ابو عاصم اعظمی نے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت ظاہر کی، اور کہا کہ دہشت گردانہ حملے کے بعد نیوزی لینڈ کی حکومت جس طرح مسلمانوں کی حمایت میں آگے آئی اور ان کی مدد کی وہ قابل تعریف ہے، انہوں نے بتایا کہ دنیا میں خاص طور پر یورپ میں حجاب کو لے کر سوال اٹھایا جا رہا ہے، لیکن نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے حجاب پہن کر مسلمانوں کا دل جتنے کی کوشش کی، لیکن ہندوستان میں وندےماترم گانے کے لئے مسلمانوں کو پابند کیا جاتا ہے اور جس ملک میں صرف 5 لاکھ مسلمان ہیں وہاں کے پارلیمنٹ میں اذان گونجتی ہے اور پارلیمنٹ کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوتا ہے، اعظمی نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ بھید بھاؤ ہے، مآب لنچنگ، کشمیر کے پلوامہ میں حملہ کیا گیا، پھر ملک بھر کے کشمیریوں پر ظلم ڈھایا جانے لگا، اعظمی نے بتایا کہ امریکہ کی رپورٹ کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ بھید بھاؤ ہورہا ہے، ملک میں ایک ایسی رپورٹ آئی ہے
کہ انتخابات سے پہلے فسادات ہوں گے، مالیگاؤں، سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے میں لوگ مارے گئے، لیکن کیس کے ملزم بری کر دیے گئے، اعظمی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں کا خاتمہ کیا جائے.
ابوعاصم اعظمی نے نیوزی لینڈ حکومت کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ جس طرح مسلمانوں کی حفاظت غیر مسلموں نے کی وہ قابل تعریف ہے.
مولانا سید اطہر علی، مولانا محمود دریا آباد نے بھی اس پروگرام میں خطاب کیا.
صحافی سید حمید، فرید شیخ امن کمیٹی، مولانا محمود پرتاپگڑھی، عبدالقادر چودھری، معراج صدیقی، مولانا عبدالمعید پھولپوری، عالم بابا، ابرار احمد صدیقی، نور محمد منا سمیت کئی معزز لوگ موجود تھے. وہیں ملی تحریک کی جانب سے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم، امریکی صدر اور یو این  او کے سکریٹری کو خط لکھا ہے.
 اسی طرح بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج کو خط بھیج کر پورے معاملے کی معلومات دی گئی ہے اور حکومت کی جانب سے حملے میں مارے گئے ہندوستانی مسلمانوں کے اہل خانہ کومی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے.
غور طلب ہو کہ نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں گزشتہ جمعہ کو دو مساجد پر ہوئی فائرنگ میں کم از کم 49 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے تھے.