اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ عربیہ نوریہ میں انجمن کا اختتامی پروگرام کل ہوگا منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 23 March 2019

مدرسہ عربیہ نوریہ میں انجمن کا اختتامی پروگرام کل ہوگا منعقد!

رپورٹ : محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/ باغپت(آئی این اے نیوز23/مارچ 2019) قصبہ بڑوت کی مشہور و معروف دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ نوریہ پھونس والی مسجد میں قائم انجمن بزم نصیریہ اور بزم مرشد الامت کا کل صبح ١١ بجے سے اختتامی پروگرام منعقد ہوگا ، جس کی صدارت حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند کے صاحبزادہ محترم حضرت مولانا سید ازہر مدنی صاحب فرمائیں گے،جب کہ نظامت کے فرائض مشہور ناظم جناب حضرت مولانا ندیم اختر راہی صدر تحریک عوام ھند ضلع مظفرنگر فرمائیں گے.
مدرسہ ھذا کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا عارف الحق بڑوتوی صاحب نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے مدرسہ ھذا میں تعلیمی نظام کے ساتھ صحافت و خطابت میں بھی نونہالان قوم کو مہارت حاصل کرانے کے لیے دو انجمن بزم نصیریہ بیادگار حضرت مولانا مفتی نصیر احمد صاحب سابق صدر مفتی مفتاح العلوم جلال آباد، و بزم مرشد الامت بیادگار مرشد الامت حضرت مولانا مفتی مہربان علی شاہ بڑوتوی کا اختتامی پروگرام کل بروز اتوار صبح گیارہ بجے سے منعقد ہوگا جس میں طلباء مختلف عنوان پر مختلف زبان میں تقاریر ونعت پیش فرمائیں گے، اور اسی کے ساتھ ساتھ امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں گراں قدر انعامات سے بھی نوازا جائے گا اس لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرمائے.