اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: ریوالور صاف کرتے وقت چلی گولی، بیوی زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 24 March 2019

اعظم گڑھ: ریوالور صاف کرتے وقت چلی گولی، بیوی زخمی!

اترولیا/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/مارچ 2019) ہفتہ کی صبح کو گھر میں رکھے غیر قانونی ریلواور کی صفائی کرتے گولی چلی گئی، جس میں بیوی زخمی ہوگئی، متأثرہ بیوی کے ٹیچر شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس واقعے میں استعمال ہونے والا ریوولور بھی برآمد ہوا.
اطلاع کے مطابق پریماپور گنپت پور گاؤں رہائشی رامپرت اترولیا تھانہ علاقہ کے لوہرا گاؤں میں واقع اسکول کے ایک استاد ہے، ان کی پڑوسی سے دشمنی ہے، ایس پی تروینی سنگھ کا کہنا ہے کہ اس استاد نے کہا کہ غیر قانونی ریلوالور میں نے اپنی حفاظت کے لئے دس سے 15 سال تک گھر میں چوری چوری رکھا تھا، بہت دنوں بعد ریوالور کی صفائی کر رہا تھا کہ کی ریوالور میں لوڈ گولی اچانک نکل گئی، سامنے بیوی دروازے پر کھڑی تھی کہ بیوی کے سینے میں گولی لگ گئی جس سے وہ زمین پر گر گئی اور زخمی ہوگئی، لوگوں نے اس زخمی عورت کو سی ایچ سی پہنایا جہاں سے ضلع ہسپتال لایا گیا، ڈاکٹر وویک رائے نے زخمی کی حالت کو سنگین بتایا ہے.
اس موقع پر سیدھاری تھانہ انچارج، اترولیا تھانہ انچارج راکیش سنگھ اور اشونی پانڈے ہسپتال پہنچ گئے اور زخمی عورت اور اسکے شوہر کی تحقیقات کی، انکوائری میں شوہر نے اپنے جرم کو قبول کیا، وہیں پولیس نے واقعہ میں استعمال ہوئے غیر قانونی ریوالور کو برآمد کیا، ایس پی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مبینہ شوہر سے تحریر لینے کے بعد پولیس نے  گرفتار کرلیا ہے.