رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
باغپت (آئی این اے نیوز3/مارچ 2019) آج ضلع باغپت کا تعارفی مظاہرہ موسم کی خرابی کے باوجود بڑی ہی دھوم دھام سے منعقد ہوا، باغپت شہر میں واقع آشیرواد میرج ھوم میں بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ ضلع باغپت کا تعارفی مظاہرہ منعقد ہوا، جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیت علماء ھند ضلع باغپت فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض ماسٹر ھدایت اللہ صدیقی صاحب چیف جمعیت یوتھ کلب اور قاری محمد عبد الواجد صاحب مہتمم مدرسہ دارالقرآن فریدیہ بڑوت نے مشترکہ طور سے انجام دیئے، مہمان خصوصی کی حیثیت سے قائد ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب ناظم عمومی جمعیت علماء ھند نے شرکت فرمائی، اس موقع پر پورے ضلع باغپت کے 573 اسکاؤٹ اور روورس نے مختلف انداز میں اپنے اپنے پروگرام پیش کیے، مینار بناکر دکھلائی،
ٹائگر جمپ بھی لگائے، آگ کے گولہ سے بھی کود کر دکھایا اور پنچ بھی کئی طرح چلاکر خوب واہ واہی لوٹی، اسی طرح ملک ھندوستان سے متعلق بڑے ہی دلچسپ ترانے بھی پیش کیے.
مولانا محمود اسعد مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑے ہی قابل مبارکباد کے مستحق ہیں ذمہ داران جمعیت علماء ھند ضلع باغپت اور اسکاؤٹ اور روورس بھی جنہوں نے اپنی رات دن کی محنت کے ساتھ یہ بہت خوب تعارفی مظاہرہ پیش کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف اپنے لیے ہی نہ جیئیں بلکہ دوسروں کے لیے جینا سیکھیں، ہم ملک کے لیے ضرورت بن کر جیئیں بوجھ بن کر نہ جیئیں، کیونکہ ہمارے آباء و اجداد وعلماءکرام نے جس طرح ملک کے لیے بے شمار قربانیاں پیش کی ہیں اسی طرح ہم بھی تیار رہیں، اور اس اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے ذریعہ نوجوانوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ اس کے ذریعہ اپنے ذہن و دماغ کو درست رکھے کیونکہ جب انسان بدنی اعتبار سے تندرست ہوتا ہے جب وہ دوسروں کا سہارہ بن سکتا ہے اور دوسروں پر محبتیں نچھاور کر سکتا ہے ورنہ وہ خود سہارے کا اور دوسروں کی محبتوں کا بھوکا ہوتا ھے. اسی طرح انہوں نے فرقہ پرست اور باطل پرست طاقتوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ یہ تو وہ اپنی غلط حرکتوں باز آجائیں ورنہ وقت آنے پر ہم اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کرسکتے ہیں.
مولانا محمد حکیم الدین صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علماء ھند نے کہا کہ اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کا مقصد نوجوانوں کو انسانیت کی بنیاد پر ایک دوسرے کی مدد کرنا سکھانا ہے تاکہ ہم ایک دوسرے کے لیے ہر مصیبت کے وقت سہارہ بن سکیں.
گجرات سے تشریف لائے حضرت مولانا محمد سعید صاحب نے کہا کہ اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے ذریعہ بڑا ہی سنہرا موقع عطا فرمایا گیا ہے کہ اس کے ذریعہ تبلیغ دین کے لیے نوجوانوں میں بڑی ہی آسانی ہوگی، اسلیے اس سے اپنی نوجوان نسلوں کو ہر حال میں جوڑیں.
مولانا عارف الحق بڑوتوی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند نے بھی کہا کہ ان شاء اللہ پورے ضلع باغپت میں ہی نہیں بلکہ ملک ھندوستان میں بھی کسی بھی جگہ جمعیت یوتھ کلب بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے حوالہ سے جس طرح کی بھی تعاون کی ضرورت پڑے گی ہم اس کے لیے رات دن تیار رہیں گے.
حافظ محمد قاسم صاحب صدیقی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ھند ضلع باغپت نے کہا کہ الحمد للہ جمعیت علماء ھند کو اب پورے ملک ھندوستان ہی میں نہیں دنیا میں جانا جاتا ہے مگر اسکی قربانیوں سے اکثر لوگ ناآشناں ہیں اس لیے تمام ائمہ و خطیب ضرورت جمعیت علماء ھند کی قربانیوں کا موقع سے روشنی ڈالتے رہا کریں.
حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیت علماء ھند ضلع باغپت نے تمام آنے مہمانوں نے کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر مولانا محمد یامین صاحب نائب صدر جمعیت علماء ھند ضلع باغپت، مولانا عبد الستارصاحب مہتمم مدرسہ عربیہ نوریہ بڑوت، راشٹریہ لوکدل کے مشہور لیڈر نواب احمد حمید صاحب، مولانا محمد خالد صاحب کنوینر جمعیت یوتھ کلب ضلع باغپت، مولانا خوش محمد صاحب امام و خطیب جامع مسجد نواڑہ.قاری کامل بلوچپورہ، مولانا ضمیر حسن لوہارہ، قاری محمد صابر صاحب صدر تحصیل بڑوت، مولانا محمد الیاس صاحب ٹانڈہ، مولانا محمد واصف صاحب ٹرینر اسکاؤٹ اینڈ گائڈ، مولانا محمد منور صاحب، بھائی آصف حافظ محمد لیاقت، ماسٹر عبد القیوم، مشہور صحافی عارف ملک، قاری طارق فلاحی نمائندہ اخبار مشرق، مولانا محمد ریاض صاحب صدر حج کمیٹی باغپت، مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام روشن گڑھ و پورے ضلع باغپت سے ہزاروں کی تعداد عوام اور علماء کرام موجود رہے، آخر میں مولانا مدنی کی رقت آمیز دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا.