اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: احسان پردھان میموریل دو روزہ آل انڈیا والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 10 March 2019

احسان پردھان میموریل دو روزہ آل انڈیا والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز!

سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 10/مارچ 2019) تحصیل سگڑی کے تحت موضع انجانشہيد میں دو روزہ آل انڈیا احسان پردھان میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کل کیا گیا، فیتہ کاٹ کر رکن اسمبلی وندنا سنگھ کے نمائندہ ٹیپو سنگھ نے افتتاح کیا.
اس ٹورنامنٹ میں ملک کی مشہور ٹیمیں کروچھیتر یونیورسٹی ہریانہ، دہلی اکیڈمی، سائیں ہاسٹل رائے بریلی، سائیں ہاسٹل لکھنؤ، مین پوری ہاسٹل، گورکھپور اسپورٹ کالج، میرٹھ ہاسٹل حصہ لے رہی ہے.
اس موقع پر سگڑی ممبر اسمبلی کے نمائندے ٹیپو سنگھ، مرزا عارف بیگ، سبحان پردھان انجانشهيد، دیان چشتی، اسرار احمد مهاپردھان كمنٹیٹر ماسٹر احسان احمد، رامجنم سنگھ، شبینہ ناز ڈائریکٹر رحمان پبلک اسکول، مرزا افضل بیگ، پرمود یادو، محمد اشرف، مہتاب عالم، مرزا محفوظ بیگ سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام موجود رہی.