دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 15/مارچ 2019) ضلع سنت کبیر نگر میں آبکاری ٹیم اور پولیس انتظامیہ کی مشترکہ چھاپے ماری میں کچی شراب بنانے کی فیکٹری کا بھنڈا پھوڑ ہوا ہے، دھن گھٹا تھانہ حلقہ کے کمہریہ گھاٹ کی تلہٹی میں پچھلے کئی دنوں سے غیر قانونی شراب بنائی جا رہی تھی، انتظامیہ نے موقع پر ایک لاکھ کلو لہن اور 56لیٹر کچی شراب کی برآمدگی کی ہے، لوگوں کا قیاس ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کے مدنظر انتظامیہ غیر قانونی شراب پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، ضلع سنت کبیر نگر کے تحصیل دھن گھٹا کا تلہٹی علاقہ کچی شراب بنانے میں کافی مشہور رہا ہے، آبپاشی ڈپارٹمنٹ کے ذریعے شراب بنانے والے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی ہے۔
حالانکہ اس کے بعد بھی ضلع میں کچی شراب کا کالا کاروبار تمام جگہوں پر ہو رہا ہے۔
الیکشن میں شراب کی ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ اس کاروبار کو چار چاند لگ جاتا ہے، پچھلے دنوں دیگر اضلاع میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے تمام اموات ہوئیں ہیں، انتظامیہ کے لوگوں نے ایک مہم کے تحت زہریلی شراب بنانے والے لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری کر بڑی کاروائی کی ہے، سبھی ملزمان کے خلاف آبکاری ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی گئی ہے۔