نماز جنازہ آج 7مارچ کو بعد نماز ظہر (2 بجے دن) ملت کالج کے میدان میں ادا کی جائے گی.
سالم آزاد
ــــــــــــــــ
دربھنگہ(آئی این اے نیوز 7/مارچ 2019) دربھنگہ شہر کے مشہور و معروف سرجن، غریبوں کے مسیحا، دوسرے کے دُکھ درد کو اپنا دُکھ درج سمجھنے والے ڈاکٹر عبدالوہاب صاحب (ایم ایس، ایف آر سی ایس) کا کل طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔ مرحوم کا انتقال ملت کا بڑا نقصان ہے، ڈاکٹر عبدالوہاب اپنے جیتے جی ہمیشہ غریبوں کے لئے ہی کام کرتے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہرخاص و عام میں اُن کی مقبولیت اور لوگوں کے دلوں میں اُن کے لئے الگ محبت تھی، ڈاکٹر عبدالوہاب کے گھر کا دروازہ ہمیشہ غریبوں، دبے کچلے اور مظلوموں کے لئے کھلا رہا، مرحوم کبھی اپنے معیار اور اصول سے سمجھوتہ نہیں کئے، ہمیشہ حق و انصاف کے ساتھ کھڑے رہے، مرحوم جب تک حیات سے تھے ایک گارجین کی حیثیت سے ہم لوگوں کی سرپرستی کرتے رہے،
مرحوم کے انتقال سے نہ صرف اہل خانہ کا نقصان ہوا ہے بلکہ ملت کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے جس کی بھرپائی مشکل ہے۔ مذکورہ باتیں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدرنظرعالم نے کہا، مسٹرعالم نے بتایا کہ مرحوم کافی دنوں سے علیل چل رہے تھے اور لگاتار ہاسپیٹل میں زیر علاج تھے، مرحوم کے جنازے کی نماز کل 7مارچ 2019 کو بعد نماز ظہر دن کے 2 بجے ملت کالج، دربھنگہ کے میدان میں ادا کی جائے گی، مرحوم اپنے پیچھے پورا بھرا خاندان چھوڑ گئے ہیں۔
آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدرنظرعالم نے ڈاکٹر صاحب کے انتقال کو ذاتی نقصان بتاتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے انتقال پر آل انڈیا مسلم بیداری کارواں اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے، مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے والوں میں انظار احمد ہاشمی (منظربابو)، ماسٹرشوکت سردار، سید آفتاب عالم، بدرالزماں عرف بابی خان، احمدرشید صبا، ڈاکٹر انتخاب عالم ہاشمی، مقصود عالم پپو خان، ڈاکٹرآفتاب عالم، وصی احمد شمشاد، اسعدرشید ندوی، مولانا سمیع اللہ ندوی، بدرالہدیٰ خان ، محمدمطیع الرحمن، محمدہیرا، اشرف سبحانی، صفی الرحمن راعین،نیازاحمد، مہتاب صدیقی(مدھوبنی)، راشد کمال(مقصودہ)، اشرف رشید، اشرف الہدیٰ، جاوید عالم(بھریاہی)، ظفیراحمد (بھریاہی)، محمدظہیرالدین عرف جوہی (سابق مکھیا)، شمس عالم عرف پپو، ابرار احمد، تبریز عالم، توفیق عالم عرف ستارے، آر۔ای۔ خان، عطاء اللہ خان عرف پٹو، قیس احمد خان، ہمایوں شیخ(سرپنچ، لوام)، قدوس ساگر،زیدی مکھیا، اخلاق صدیقی، امان اللہ خان (مدھوبنی)، سیف الاسلام(کیوٹی)،ریاض خان قادری وغیرہ کے نام شامل ہیں۔