رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
روشن گڑھ/باغپت(آئی این اے نیوز16/مارچ 2019) گزشتہ روز ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ کے مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام میں قائم انجمن تہذیب الاخلاق بیادگار مرشد الامت حضرت مولانا مفتی مہربان علی شاہ قلندر رحمت اللہ علیہ بڑوتوی کا سالانہ مسابقہ منعقد ہوا، جس میں شریک طلباء و طالبات نے مختلف عنوان پر تقریر پیش کی اسی نعت میں شریک طلباء و طالبات نے بڑے ہی خوبصورت ترنم میں نعت نبی سنائی.
مدرسہ ھذا کے ناظم مفتی محمد دلشاد قاسمی نے بتایا کہ مدرسہ ھذا میں درس نظامی کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو اپنے مافی الضمیر کو ادا کرنے کے لیے اور باطل پرست طاقتوں کا دندان شکن جواب دینے کی مہارت پیدا کرنے کے لیے پچھلے سات سال سے انجمن تہذیب الاخلاق کو قائم کیا گیا ہے جو کہ مرشد الامت حضرت مولانا مفتی مہربان علی شاہ قلندر رحمت اللہ علیہ کی یادگار میں قائم ہے اور بڑے ہی اچھے انداز چلائی رہی ہے، جس میں نونہالان قوم شرکت فرماکر اپنے اندر باطل پرست طاقتوں کا جواب دینے کا سلیقہ اور اپنے مافی الضمیر کو ادا کرنے کا انداز سیکھ رہے ہیں، گزشتہ روز اسی انجمن کا سالانہ مسابقہ منعقد ہوا جس میں تقریبا فرع نعت کے لیے 54 طلباء و طالبات نے شرکت کی، جب کہ فرع تقریر کے لیے 46 طلباء و طالبات نے شرکت کی، جس میں حکم کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی محمد سرتاج عالم صاحب اور حافظ محمد عبد القیوم صاحب موجود رہے.
چنانچہ فرع نعت میں اول پوزیشن عبد الباسط بن مولانا ضمیر حسن صاحب اور ثمرین خاتون بنت محمد سلیم نے حاصل کی، جب کہ دوم پوزیشن عامرہ خاتون بنت حکیم الدین اور سوم پوزیشن محمد سہیل بن محمد منتیاز اور دانشہ خاتون بنت حسرت علی نے حاصل کی، جب کہ فرع تقریر میں اول پوزیشن محمد سالم بن محمد طیب، دوم پوزیشن محمد عاقل بن محمد غیور، سوم پوزیشن محمد فاروق بن محمد اسلام نے حاصل کی، جنہیں جلد ہی ماہ اپریل میں منعقد ہونے والے انعامی اجلاس میں گراں قدر انعامات سے نوازا جائے گا.
اس موقع پر حافظ محمد محمود صاحب، ماسٹر امجد صاحب، منشی محمد اسرائیل صاحب صدر کمیٹی مدرسہ ھذا و کلو چوکیدار وغیرہ موجود رہے.