اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: الفلاح فرنٹ کے زیرِ اہتمام حقوقِ نسواں پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 19 March 2019

الفلاح فرنٹ کے زیرِ اہتمام حقوقِ نسواں پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد!

پروگرام میں سیکڑوں کی تعداد میں خواتین کی شرکت.

نئی دہلی(آئی این اے نیوز 19/مارچ 2019) گزشتہ دنوں یومِ نسواں کی مناسبت سے الفلاح فرنٹ کے زیرِ اہتمام حقوقِ نسواں پر ایک شاندار پروگرام کا انعقادکیا گیا، جس میں الفلاح فرنٹ کے اراکین کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں مدارس، اسکول کے طلباء اور علاقائی افراد نے شرکت کی ۔
منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکرحسین نے کہاکہ صرف ایک دن یومِ نسواں منانے سے خواتین کے مسائل حل نہیں ہونے والے ہیں، خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ہمیں منظم طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے، ذاکرحسین نے کہاکہ وطن عزیز میں آج بھی بچیوں کی کم عمر میں شادی ایک بڑی مسئلہ ہے، اس کے علاوہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ جہیز کی لعنت ہے، آج ملک کے ہندو، مسلمان عیسائی اورسبھی مذاہب کے ماننے والے جہیز کی لعنت میں مبتلا ہیں، جہیز کے خلاف ہم سب کو مل کر لڑنا ہوگا، اس لعنت کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی، آج بیشمار ایسے گھر ہیں جہاں لڑکیوں کی شادی صرف اسلئے نہیں ہوتی ہے کیونکہ ان کے والدین کے پاس جہیز دینے کیلئے پیسے نہیں ہوتے ہیں۔
ذاکر حسین نے مزید کہاکہ آج فحاشی بھی ایک بڑ ا مسئلہ ہے اور اس کا واحد حل پردہ(حجاب) ہے، پردے کا حکم ہندو مذہب کے رگ وید میں پردے کا حکم ہے تو وہیں اسلام بھی میں پردے کا حکم دیا گیا ہے۔پروگرام میں سماجی کارکن منزہ نازلی نے شرکت کر کے اپنے خطاب میں کہاکہ تاریخ کے اوراق بتاتے ہیں کہ ملک میں ہندو خواتین کے ساتھ ساتھ مسلم خواتین نے بھی خواتین کے حقوق پرناقابلِ فراموش کام کیا ہے، اس کے علاوہ ملک میں ایسی بہت سی مسلم اورہندو خواتین گذری ہیں ،جنہوں نے ملک کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
منزہ نازلی نے مزید کہاکہ خواتین کے حقوق کیلئے ہم سب کو مل کرلڑنا ہوگا۔
پروفیسر تشریف جہاں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک میں خواتین کے تحفظ کا مسئلہ بہت بڑا ہے، اس کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ ہم سب کو کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہاکہ آج ملک کی خواتین کو اپنے تحفظ کے تئیں فکر مند ہوناتشویش کی بات ہے، ہم سب کو خواتین کے اندر سے اس تشویش کو نکالنا ہوگا۔
اس موقع پر انجم آرا، عائشہ اشہد، نورجہاں، سعید خان، امجد خان، محمد انس، محمداسامہ، عمیراختر، محمد شارق، رعائزہ خان، محمد فضل، لاریب، حمزہ، محمد احمد، ارحم، نوشین، ذکرہ، جاوید عالم سمیت ایک بڑی تعداد میں بچے، بچیاں، خواتین و مرد موجود تھے.