سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/اپریل 2019) مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائےمیر اعظم گڑھ میں شعبہ حفظ کی حسن کارکردگی مدرسہ کا نام روشن اور شہرت کا ذریعہ بن رہی ہے اس شعبہ میں 17 درسگاہیں ہیں اور طلبہ کی تعداد تقریبا 450 ہے یہاں مشاق تجربہ کار اساتذہ کرام کی نگرانی میں تعلیم وتربیت لوگوں کو متاثر کر رہی ہے جس کی وجہ سے طلبہ کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے امسال 74 طلبہ حفظ کی دولت سے سرفراز ہوئے اور اساتذہ کی محنت اور کاوش سے طلبہ کے اندر ایک نشست میں دور مکمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا، اور 19طلبہ نے ایک نشست میں دور مکمل کرکے اپنے والدین اور مدرسہ کا نام روشن کیا پہلی نشست 31 مارچ 2019 بروز یکشنبہ 11 طلبہ نے یکبارگی قرآن کا دور مکمل کیا.
دوسری نشست 2 اپریل 2019 بروز سہ شنبہ 8 طلبہ نے قرآن بیک نشست سنا کر خدائی کرشمہ دکھایا.قابل مبارکباد ہیں وہ حفاظ کرام اور ان کے والدین و اساتذہ کرام ومنتظمین مدرسہ نیز وہ لوگ جنہوں نے اپنی اولاد کو ایسی صحبت و تربیت میں دیکھ کر قیمتی نگینہ بنایا قرآن کریم جہاں سراپا رحمت و برکت ہے تو وہیں حفاظ کرام کی بےشمار فضیلت ہے یادداشت کثرت تلاوت کاسبب ہے قرآنی آیات یتلوا علیہم آیته الخ سے تلاوت قرآن مقصود ہے جس قدر یادداشت ہوگی اس قدر تلاوت بھی زیادہ ہوگی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ورزقنی تلاوته آناء اللیل وآناءالنہار کی دعا فرمائی ہے کہ اے اللہ مجھے راتوں رات دنوں دن اس کی تلاوت کی توفیق عطا فرما، یہاں کی تعلیم و تربیت امتیازی شناخت ہے جو حضرت علیہ الرحمہ کا جاری کردہ فیض ہے اور اکابرین کی دعاءشامل ہے،
حضرت ناظم اعلی صاحب زید مجدہم کے بدست ان بچوں کو انعامات واعزاز سے نوازاگیا،اللہ تعالی ان تمام بچوں کو حافظ باعمل بنائے،آمین
بیک نشست سنانے والےحفاظ کرام کے اسمائے گرامی:
محمد سعود ولد ابوالکلام صاحب برولی، محمد سہیل ولد عبدالقیوم دہلی، محمد حارث ولد حافظ محمد عمر صاحب سر ائمیر ،محمد وسیم ولد محمد شاہد سرائمیر، محمد حنبل ولد محمد آصف سرائمیر،محمد احمد ولد محمد اکرم بیریڈیہ، محمد ارقم ولد محمد ثقلین ڈمری، حفظ الرحمن ولد وجہ القمر کرولی،محمد عبداللہ سعید ولد مولانا حقیق اللہ صاحب امبیڈکر نگر ،محمد تحسین ولد مولانا تنویر عالم صاحب پورنیہ، محمد عمر ولد محمد یحییٰ جگدیشپور ،عبدالکریم ولد قمر الدین چرواں،عبدالرحمن ولد شہنواز احمد سنوارا ،محمد سلمان ولد محمد ساجد سرائمیر، محمد امامہ ولد نیاز احمد کھٹہنہ ،محمد احمد ولد شفاعت عالم کھنڈ واری، عبدالرحمن ولد حافظ محمد خالد صاحب شیروانی، محمد ولید ولد حکیم الدین کھریواں، محمد حبیب ولد شکیل احمد بینا پارہ.