رپورٹ: محمد حسان ندوی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
مہولی/سنت کبیر نگر(آئی ین اے نیوز 3/اپریل 2019) کپڑے یا بدن پر لگی ہوئی نجاست کو صاف کرنے کے کیمکل وآلات ہیں جن کو استعمال کرکے آدمی پاکی اور طہارت حاصل کرلیتا ہے اور ہر آدمی ظاہری گندگیوں کو حتی الامکان دور کرنے کی کوشش کرتا ہے، ٹھیک اسی طرح دلوں کو حسد کینہ بغض جیسے امراض سے پاک کرنے کا نام تزکیہ و سلوک ہے، نبی کریم کی بعثت میں سے ایک اہم مقصد تعلیم کتاب کے ساتھ تزکیہ نفس بھی تھا، مذکورہ خیالات کا اظہار مشہور بزرگ شیخ المشائخ حضرت اقدس مولانا قمر الزماں الہ آبادی نے تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ میں منعقد ہ اجلاس عام سے اپنے پرمغز خطاب میں کہا، شیخ المشائیخ نے مزید کہا کہ انسان کو شیطان کے مکر وفریب سے ہر وقت چوکنا اور ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ وہ ہر وقت اسی تگ ودو میں ہے کہ کس طرح بندے کا تعلق اللہ سے منقطع کردیا جائے اس لئے آدمی دلوں کی بیماریوں اور گندگیوں کو حتی الوسع پاک کرنے کی کوشش کرے.
جلسہ کم نواسئہ مصلح الامت حضرت مولانا شاہ وصی اللہ صاحب نوراللہ مرقدہ مولانا محبوب احمد ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار چیزیں مومن کو اگر حاصل ہوجائے تو اسے گویا بڑی دولت حاصل ہوگئی شکر کرنے والا دل ذکر کرنے والی زبان مصائب وبلیات پر صبر کرنے والا بدن اور ایسی نیک بیوی جو شوہر کے مال اور اپنے نفس میں خیانت نہ کرے.
جلسہ کا آغاز قاری عبد المنعم قرآن مقدس کی تلاوت سے کیا، صدارت مولانا مقبول احمد جونپوری بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ ہذا اور نظامت قاری محمد وسیم قاسمی ندوی نے کی نعت و منقبت کا نذرانہ مولانا محمود عالم بلیاوی اسد مہتاب وثیق رہبر نے پیش کیا.
اس موقع پر مولانا وسیم احمد جامعہ حسینیہ جونپور، مولانا اسلام الحق سیتاپوری، مولانا ابوالکلام حماد مظاہری، مفتی محبوب احمد قاسمی، مفتی وسیم احمد، نمائندہ حافظ عقیل احمد خان، قاری عبد المنعم، مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرامپوری ،مولانا عظیم اللہ قاسمی، مولانا ابو الحسن مظاہری، مولانا عبدالمنان قاسمی، حافظ عبد الغفار کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے.