رپورٹ: محمد حسان ندوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مہولی/سنت کبیر نگر(آئی ین اے نیوز 2/اپریل2019) تحصیل دھن گھٹا حلقہ مشہور مسلم اکثریتی گاؤں موضع بھگوتی پور میں واقع جامعہ مقسوم العلوم نسواں میں تکمیل بخاری شریف کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بچیوں کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے پڑھنے پڑھانے اور روایت نقل کرنے کی اجازت شیخ المشائخ حضرت مولانا محمد قمر الزماں صاحب الہ آبادی نے دی، نیز مولانا نے بچیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک مرد تعلیم یافتہ ہوتا ہے تو ایک فرد تعلیم یافتہ ہوتا ہے، نیز جب ایک عورت تعلیم یافتہ ہوتی تو پورا ماحول دینی ہوتا ہے، ساتھ ہی حدیث کی اہمیت اس کی حجیت پر بصیرت افروز خطاب کیا، نیز اس علاقے کے اس قدیم ترین جامعہ نسواں کے بانی مرحوم حاجی نصیب اللہ خان کے ترقی درجات کی دعائیں کی، موجودہ ذمہ داران حاجی شفیق احمد وجملہ برادران کو مبارکباد پیش کی اور مزید ہمت اور روشن مستقبل کی دعائیں کی.
واضح ہو کہ یہ ادارہ شروع ہی سے ہندوستان کے مایہ ناز شخصیت حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی کی سرپرستی میں اپنے مقصد کی طرف رواں دواں ہے، نیز جامعہ میں پندرہ سالوں سے بخاری شریف اور احادیث کی متداول کتابیں پڑھائی جارہی ہیں جو آج بھی بحمد اللہ جاری ہے، ایک خوشی کن بات یہ ہے کہ یہاں ابتدائی درجات سے بخاری تک کی تعلیم معلمات کے ذریعہ دی جاتی ہے جن میں سے اکثر حضرت شیخ سے منسلک ہیں.
پروگرام کی آخری نششت میں اہم خطاب مولانا عظیم اللہ قاسمی نے تعلیم وتربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقصد تعلیم تربیت ہی ہے.
مولانا ومفتی محبوب احمد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے حیاء اور پاکدامنی اور لباس تقوی پر پر مغز خطاب کیا۔
اس موقع پر مولانا عبدالواحد قاسمی، حاجی علی اصغر،ڈاکٹر جلال الدین، ڈاکٹر اطہر حسین رحمانی، مولانا حسان قاسمی، حافظ نورالدین، حافظ آفتاب احمد، محمد عظیم خان، حاجی گوھر علی اور محمد حسان ندوی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے.
آخر میں مولانا شاھد حسن قاسمی ناظم اعلیٰ جامعہ ہذا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا-