مئو ناتھ بھنجن(آئی این اے نیوز 3/اپریل 2019) مدرسہ مرقاة العلوم مئو میں انجمن بزم حبیب کی جانب سے سالانہ اختتامی انجمن کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا باقائدہ آغاز ابواسامہ مئو کے ذریعہ تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔ اس کے بعد بارگاہ رسالت مآبۖ میں محمد طلحہ نے نزانہ عقیدت پیش کیا اور مدرسہ کا ترانہ بھی پڑھا گیا، بعدہ بچوں نے اردو، عربی اور انگلش زبان میں مختلف موضوعات و عناوین پر تقاریر، مکالمے اور نعت پیش کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی مولانا خورشید انور اعظمی شیخ الجامعہ مظہرالعلوم بنارس نے پروگرام کی ستائس کی، انھوں نے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کی آپ نے جس بے باکی، ہمت اور عمدہ لب و لہجے میں تقریر پیش کی ہے اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کے اندر بے پناہ صلاحیت کا عنصر موجود ہے، آپ کو اس مقام تک پہنچانے میں آپ کے مشفق و عربی اساتذہ کا بہت ہی اہم کردارہے، اگر اسی محنت وجزبہ کے ساتھ حصول تعلیم نیز خطابت و صحافت پر دلچسپی کا مظاہرہ کتا تو آیندہ آپ اچھے مقرر اور بہترین صحافی بن سکتے ہیں۔ مولانا نے مدرسہ مرقاةالعلوم کے بانی اور روح رواں محدث کبیر مولانا حبیب الرحمٰن اعظمیؒ کے حالات اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ محدث اعظمیؒ نے اپنی پوری زندگی تعلیم و تعلم اور تصنیف و تالیف میں گزاری، علمی کارناموں کے سبب پورے عرب و عجم میں آپ کو عالمگیر شہریت حاصل ہے۔
اس سالانہ اختتامی تقریب میں حصہ لینے والے 25 طلباء کو جس میں اردو زبان میں تقریر کے لیے محمد عارف مئو، عبدالکام، محمد مبین، محمد عالمین، صدام حسین، محمد سفیان، محمد اسماعیل، محمد ریحان اور عربی تقریر کے لیے ابو عبیدہ مئو، عبدالرحمٰن ارولی نیز انگریزی میں تقریر کے لیے محمد عاصم اور عبدالرب ارریاوی ساتھ ہی ابولمآثر مولانا حبیب الرحمٰن اعظمی پر مقالہ پیش کرنے پر زید مئو اور محمد شارق کو انعامات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
تقریب کا اختتام مولانا کی دعاء پر ہوا، تقریب کی سرپرستی مولانا رشید احمد الاعظمی مہتمم مدرسہ مرقاةالعلوم نے فرمائی اور نظامت کے فرائض محمد اسجد اور محمد عارف مئو نے انجام دیے۔ اس موقع پر خاص طور سے مولانا انور رشید الاعظمی، مولانا جاوید احمد، مولانا انظرکمال، ارشد جمال سابق چیئرمین، مولانا اسلام الدین اعظمی، مولانا کلام الدین، مولانا محمد اسرائیل، مولانا محمد اشتیاق، مولانا فریدالحق، قاری ابو زہیر، قاری محمد یاسین، قاری جمیل احمد وغیرہ کے علاوہ طلبہ و سرپرست حضرات موجود تھے۔