محمد فرقان
ـــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 19/اپریل 2019) نرسنگ ہوم اور ہاسپٹل کے چکر لگائے ہوئے مایوس مریض، عامل وکامل کی دکانوں کے دھکے لگائے ہوئے پریشان حال لوگ، ملک کے بڑے بڑے افسران کے در کے ٹکھرائے لوگوں کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ شب برأت آنے والی ہے!رب العالمین احکم الحاکمین ہمارے در پر آکر ہماری ضرورتوں کو پورا کر رہا ہے اور پریشان حال لوگوں سے پوچھ رہا ہے کہ ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا؟ میں دینے کے لئے تیار ہوں،
ہے کوئی مریض؟ میں شفا دینے کے لئے تیار ہوں، ہے کوئی روزی مانگنے والا؟ میں روزی دینے کے لئے تیار ہوں، ان خیالات کا اظہار ممتازعالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ دنیا کے حاکم، ڈاکٹر، عامل وکامل سب خدا کے محتاج ہیں، اللہ قادر مطلق ہے،اس کا وعدہ برحق ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ کتنی بدنصیبی ہوگی کہ رب کائنات ہم سے خود پوچھے بتا تیری ضرورت کیا ہے؟ لیکن ہم عبادت کرنے کے بجائے، دعائیں کرنے کے بجائے رسوم و رواج، بدعت و خرافات میں مبتلا رہیں،اس سے بڑی ہماری بدنصیبی کیا ہو سکتی ہے۔ مولانا نے سوال کھڑا کرتے ہوئے فرمایا کہ جس شریعت مطہرہ نے ہمیں استنجاء اور بیت الخلاء کرنے کا طریقہ بتایا، کیا اس شریعت میں شب برأت کے احکام موجود نہیں ہیں؟۔ انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی جاننے کی کوشش نہیں کی، اسی لئے شب برأت کو عید کی شکل دے کر قبرستان کی زیارت کے نام پر، مسجدوں سے، عبادت گاہوں سے نکل کر راستوں پر سیر سپاٹا کرتے ہیں۔ جبکہ قبرستان جانا ہر مرتبہ شب برأت کے ارکان میں سے نہیں ہے۔مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پوری حیات طیبہ میں صرف ایک مرتبہ قبرستان تشریف لے گئے تھے۔ اگر کوئی پوری زندگی میں ایک مرتبہ قبرستان جائے تب بھی اس کو سنت کا ثواب مل جائے گا، ہر شب برأت کو قبرستان جانا ارکان شب برأت میں سے نہیں ہے۔ مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ یہ رات تقدیر کو سنوارنے کی رات ہے، اللہ کو راضی کر کے مغفرت کا پروانہ حاصل کرنے کی رات ہے ۔مولانا نے فرمایا کہ چھوٹے بچوں کے سرپرست اگر بچوں کو آوارہ گردی کے لئے چھوڑتے ہیں توبچوں کی شرارت کا گناہ سرپرستوں کو اللہ تعالی دیں گیں۔ثواب پانے کی رات میں الٹا اللہ کے عذاب کا شکار ہوں گے۔ اس لئے ایسا کوئی بھی کام نہ کریں اور نہ کریں دیں جسے اللہ ناراض ہوتا ہو۔ قابل ذکر ہیکہ اس موقع پر مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے مسلمانوں سے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں سچا اور نیک ،قوم و ملت کا ہمدرد و مدرگار حکمران منتخب ہونے کیلئے اللہ کے حضور دعا مانگنے کی اپیل کی۔