رپورٹ: محمد امین الرشید سیتامڑھی
ــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 17/اپریل 2019) ماشاء اللہ بڑی کامیابی کے ساتھ کنہواں کے مکتب کے زیر انتظام تعلیمی بیداری کانفرنس اختتام کو پہنچی، جلسہ کی نظامت نقیب ہندوستان جناب حافظ و قاری عظیم الدین صاحب سمیاہی اور مجلس کا آغاز صدرالقراء جناب قاری محمد مامون الرشید صاحب استاد شعبہ تجویدوقرات مدرسہ طیب المدارس پریہار کی پرسوز آواز میں ہوا، اس کے بعد جناب قاری اشفاق احمد کریمی صاحب رجگھٹہ نے نعت شریف گنگنایا، قاری مذکر کمال صاحب باسکے بہاری مدھوبنی نے حمد و نعت پڑھی، حضرت مولانا اظہار الحق صاحب المظاہری دامت برکاتہم العالیہ نے بچوں کی تعلیم کے اوپر توجہ دلائی.
مفتی فیاض احمد حمیدالقاسمی ناظم وبانی مدرسہ مرکز المعارف مرزاپور نے اپنے خطاب میں کہا نسلوں کا ایمان بچائیں اس کے لیے آپکو اپنے اپنے بچوں کو مکاتیب میں بھیج کر دین متین اور اسلامی تعلیمات سے بچوں کو آراستہ کیجئے حضرت مولانا اعجاز احمد صاحب قاسمی ناظم وبانی مدرسہ پٹھنپورہ نے کہا کہ جگہ جگہ مکتب کا قیام ہو اور اسکی مدد کی جائے حضرت مولانا عبداللہ صاحب قاسمی بہیرہ استاد شعبہ عربی الجامعۃ العربیہ اشرف العلوم نے کہا کہ ہمارے اوپر آئے دن جو مصیبت کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں اس میں ہماری کمی ہے ہم نے اللہ اور اسکے رسول صلعم کی بتائی ہوئی باتوں سے ہم کوسوں دور ہوگئے ہیں اللہ تعالٰی ہم لوگوں کو دین کی صحیح سمجھ عطافرمائے اور شریعت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے.
اخیر میں حضرت مولانا اعجاز صاحب کی رقت آمیز دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا.
جلسہ کو انعقاد کرنے میں گاؤں کے معزز حضرات اور قاری سمیع اللہ صاحب ناظم مکتب ہذا کی کاوش رہی قاری صاحب نے آئے ہوئے مہمانوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا.