اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گاڑیوں میں گندے گانے بجانے والوں کی اب خیر نہیں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 19 April 2019

گاڑیوں میں گندے گانے بجانے والوں کی اب خیر نہیں!

ارشد خان
ـــــــــــــــــــ
مہولی/ سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 19/اپریل 2019) آجکل چوراہوں  پرتمام سواری گاڑیوں میں انکے ڈرائیور تیز آواز میں گندے گانے لگاکر چلتے ہیں، ان گاڑیوں میں  سواری کرنے والوں کو برا محسوس ہونے کے باوجود مجبوراً سواری کرنا پڑتا ہے، اسکے علاوہ ٹریکٹر اور ٹرک ڈرائیور بھی نڈر ہوکر اپنے گاڑیوں میں گندے گانے بجانے میں کوئی کو کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
ضلع سنت کبیر نگرکے تیز ترار پولیس کپتان آکاش تومر نے پہلے ہی سبھی تھانہ انچارجوں کو حکم نامہ جاری کر چکے ہیں کہ گاڑیوں میں پریشر ہارن لگانے والے، گندے گانے بجانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
پولیس کپتان آکاش تومر کے حکم نامے پر عمل کرتے ہوۓ پولی چوکی انچارج دھرمیندر تیواری نے گزشتہ جمعرات کی رات  ایک ٹریکٹر میں لگے ٹیپ کو اتر وا دیا۔
ساتھ ہی ٹریکٹر کے ڈرائیور کا چالان بھی کاٹ دیا گیا۔
چوکی انچارج نے بتایا کہ گاڑیوں میں گندے گانے بجانے سے آس پاس کی عورتوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ تیز آواز میں  گانا بجاتے ہوۓ چلنے والے ڈرائیوروں کے خلاف ہر ہال میں قانونی کارروائی کی جائے گی.