اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: لال گنج پارلیمانی حلقہ میں بسپا کی امیدوار کے خلاف احتجاج، نعرے بازی اور پتلہ نذر آتش!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 2 April 2019

اعظم گڑھ: لال گنج پارلیمانی حلقہ میں بسپا کی امیدوار کے خلاف احتجاج، نعرے بازی اور پتلہ نذر آتش!

عبدالرحیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/اپریل 2019)  لال گنج پارلیمانی حلقہ سے سپا بسپا اتحاد کی طرف سے سنگیتا آزاد کو امیدوار بنائے جانے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اور یہ احتجاج دن بہ دن زور پکڑتا جا رہا ہے، چونکہ ایک سال پہلے سابق وزیر گھورا رام کو بسپا اعلیٰ کمان نے بطور امیدوار پیش کیا تھا، اور انہوں نے اس دوران کافی مقبولیت حاصل کر لی تھی، لیکن اچانک ان کو ہٹا کر سنگیتا آزاد جو ایم ایل اے ارمردن عرف پپو آزاد کی اہلیہ ہیں انہیں امیدوار بنائے جانے پر کارکنان میں کافی غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کو لیکر بسپا حامیوں نے نعرے بازی کی اور پتلہ بھی جلایا.
واضح ہو کہ گزشتہ دنوں بردہ بازار، گوسائی کی بازار، لال گنج، بیری ڈیہہ میں سخت مخالفت اور احتجاج کیا گیا تھا، اس کڑی میں آج مارٹین گنج بازار کے سسوارا میں بھی پتلہ نذر آتش کر لوگوں نے نعرے بازی کی.
احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بسپا ہائی کمان اس فیصلے پر نظر ثانی کرے ورنہ یہ سیٹ کسی اور کے کھاتے میں چلی جائے گی.
اس موقع پر خاص طور سے ایس سی سماج کے لوگوں کی اکثریت تھی، جس میں راج کمار رام، سونو رام، پپو  رام، سوہن لال رام، پنٹور رام، رام پرتاپ، اجے رام، شوبناتھ رام، رامو رام، جیا لال رام وغیرہ کافی تعداد میں کارکنان موجود رہے.