اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آل انڈیا غیر منظم کانگریس کی پولی میں ہوئی میٹنگ، زاہد خان ضلع صدر منتخب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 2 April 2019

آل انڈیا غیر منظم کانگریس کی پولی میں ہوئی میٹنگ، زاہد خان ضلع صدر منتخب!

عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی ین اے نیوز 2/اپریل2019) آل انڈیا غیر منظم کانگریس پارٹی کی ایک میٹنگ تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع پولی چوراہے پر ضلع جنرل سکریٹری اطہر خان کی صدارت میں  منعقد کی گئی، مہمان خصوصی امر پال سنگھ نے زاہد محمد خان  خان کو ضلع صدر نامزد کیا ہے۔
زاہد محمد خان نے موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے دور حکومت میں صرف اور صرف جھوٹ ہی بولا ہے، اس حکومت نے تمام غیر ذمےدارانہ فیصلہ لیا ہے، جس سے سب سے زیادہ غریب طبقہ ہی متاثر ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت اگر اقتدار میں آتی ہے تو منریگا مزدوروں کو روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت 200دنوں کا روزگار مہیا کرایا جائے گا، اور غریب لوگوں کو 72000سالانہ دیا جائے گا، انھوں نے مزید کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے تغلقی فیصلے سے ملک کی 70 فیصد آبادی برباد ہو گئی ہے، انہوں نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ اگر اس چوکیدار کو دوبارہ چوکیداری کرنے کا موقع ملا تو ملک پوری طرح برباد ہو جائے گا، ملک کو ترقی صرف اور صرف کانگریس ہی دے سکتی ہے۔
اس موقع پر بلاک کے صدر ڈاکٹر ایاز الحق،تنویر احمد، جمیل احمد، بھال چند کنوجیا، رام کرن، رامکیول، راجکمار نشاد، رام چیت، کلو، سہیل احمد، ہیرا یادو، رام لال، اروند سنگھ، رامو، کمال، رام کھلاون، ہری پرساد، ہارون، الطاف، حفیظ اللہ اور دیگر پارٹی کارکنان اور عوام موجود رہے.