آنندنگر/مہراجگنج(آئی این اے نیوز 5/اپریل 2019) دنیا میں باتوفیق مسلمان بہت سارے نیک کام کرتے ہیں، لیکن ان نیک کاموں میں سے بعض کاموں کا اجر و ثواب صرف دنیا کی زندگی تک رہتا ہے اور بعض کاموں کا اجر و ثواب زندگی کے علاوہ مرنے کے بعد بھی آدمی کو ملتا رہتا ہے۔ ان ہی میں سے ایک کام اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کیلئے اللہ کے گھر مسجد تعمیر کرنا ہے، اللہ تعالی قرآن پاک میں فرماتا ہے بیشک مسجدوں کا بنوانا اور ان کا آباد کرنا انھیں لوگوں کا کام ہے جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں اور ہمیشہ نماز پڑھتے ہیں، اور اپنے مالوں کی زکوة دیتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ایسے لوگوں کے لئے وعدہ ہے کہ وہ راہ نجات تک یعنی جنت تک پہونچ جائیں گے، مذکورہ باتوں کا اظہار خیال حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سپروائز حافظ عبیدالرحمن الحسینی نے حافظ شعیب صاحب کے زیر نگرانی پپرا پرسونی مسجد کے تعمیر کے موقع پر کی۔
انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا جب انسان دنیا سے گزر جاتا ہے تو صرف تین چیزوں کا اجر و ثواب اس کو مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے۔ ایک صدقہ جاریہ، دوسرے نفع بخش علم، اور تیسرے نیک صالح اولاد جو اس کیلئے دعائیں کرتی رہتی ہے، انھوں نے کہا کہ مسجد کی تعمیر بہترین صدقہ جاریہ ہے، اسلئے کہ مساجد قیامت تک باقی رہنے والی ہوتی ہے اور جب تک لوگ مسجد میں نمازیں پڑھتے رہیں گے اور مسجد کو بناکر دینی خدمات انجام دی جاتی رہے گی اس کا اجر و ثواب مسجد تعمیر کرنے والے کے حق میں لکھاجاتا رہے گا.
انہوں عوام سے اپیل کی ہے کہ اس مسجد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے عزیزوں کو بھی آگاہ کریں اور ثواب دارین حاصل کریں۔