دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 21/مئی2019) دھن گھٹا تھانہ میں UP100پولیس گاڑی نمبر 1490پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل کی آج بروز منگل کی صبح کو دل کا دورہ پڑنے سے اچانک طبیعت بگڑ گئی، موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے علاج کے لئے ابتدائی صحت مرکز مہولی پہونچایا، جہاں ڈاکٹروں نے ہیڈ کانسٹیبل کو مردہ قرار دے دیا.
خبروں کے مطابق مقامی تھانہ پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل بھوپیندر سنگھ UP100 گاڑی نمبر 1490پر تعینات تھے، بتایا جاتا ہے کہ 100نمبر کی اطلاع پر جانے کے لئے نہانے کے بعد کپڑا پہن رہے تھے، اسی دوران لڑکھڑا کر زمین پر گر پڑے، موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے علاج کے لئے ابتدائی صحت مرکز ملولی پہونچایا جہاں ڈاکٹروں نے ہیڈ کانسٹیبل بھوپیندر سنگھ کو مردہ قرار دے دیا، موت کی خبر سنتے ہی انسپکٹر رڑویر سنگھ بھی موقع پر پہونچ گئے، انسپکٹر رڑویر سنگھ نے بتایاکہ مرنے والے ہیڈ کانسٹیبل کے گھر والوں کو اطلاع دے دی گئی ہے.