اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہندوستان میں قومی یکجہتی کی مثال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 4 May 2019

ہندوستان میں قومی یکجہتی کی مثال!

شفیق الرحمن نئی دہلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
راجہ جی، بنگلور میں رہنے والا ایک 27 برس کا مسلم لڑکا صدام حسین اپنے گھر کے پڑوس کے مندر کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ایسا وہ گزشتہ تین سالوں سے کر رہا ہے۔ہزاروں بھکت جو وہاں بھگوان کی پوجا کرنے آتے ہیں وہ اس لڑکے کی مفاد  سے پاک  بھگوان کی کی گئی خدمت کی ستائش کرتے ہیں، جو اسلام کی بھائی چارہ اور عدم برداشت کی مثال ہیں۔
صدام حسین وہاں مندر سے ہر سال نکلنے والے رتھ یاترا کا بھی انتطام کرتے رہے ہیں۔حسین مندر کمیٹی کا رکن ہونے کے ساتھ ساتھ مندر کے سازو سامان اور رکھ رکھاؤ کاانتطام کرتا ہے۔یہ ہمارے ملک کی قومی یکجہتی کی عمدہ مثال ہے۔