اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہمدردی کے رتھ پر سوار ہوا کانگریسی امیدوار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 4 May 2019

ہمدردی کے رتھ پر سوار ہوا کانگریسی امیدوار!

خلیل آباد(آئی این اے نیوز 4/مئی 2019) خلیل آباد پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی طرف سے نامزد امیدوار سابق ایم پی بھالچند یادو کی حمایت میں مذہب برادی کے بندھن ٹوٹنے شروع ہو گئے ہیں، بھالچند یادو کے حامیوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی ہے، جس سے مخالفین میں کافی گھبراہٹ اور بے چینی دیکھی جا رہی ہے، طرح طرح کے جھوٹے الزامات  لگانا شروع کر دیئے ہیں، مذکورہ باتیں سابق ایم پی بھالچند یادو مہولی قصبہ کے دورے میں کہا۔
بھالچند یادو کو اس الیکشن میں علاقائی ہونے اور عوامی ہمدردی ملنا طے مانا جا رہا ہے، بھالچند یادو غریبوں کے مسیحا کہے جاتے ہیں۔
ضلع سنت کبیر نگر کے ڈیولپمنٹ میں سابق ایم پی بھالچند یادو اقتدار میں رہے یا نہ رہے پیش پیش رہے ہیں۔
گذشتہ جمعہ کے روز بھالچند یادو نے مہولی قصبہ کا دورہ کئے  اور گھر گھر جاکر اپنے لئے ووٹ کی مانگ کی ہے، لوگ انہیں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرتے ہوۓ دوسرے گاؤں میں انکی حمایت کے لئے  انکے ساتھ چل دئے۔
سابق ایم پی بھال چند یادو کا "باہری بھگاؤ ،ضلع بچاؤ نعرہ" عوام میں خاصی مضبوط پکڑ بنا لیا ہے، ضلع سنت کبیر نگر میں کانگریس اپنی کھوئی ہوئی زمین واپس لوٹانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے، اس الیکشن میں بھالچند یادو کو ہر ذات برادری کی حمایت ملنے سے انکی جیت کی دعویداری مضبوط مانی جا رہی ہے۔