محمد اسامہ نئی دہلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
تاجو شریعت الحاج امام محمد اختر رضا خان اظہری بریلوی(2فروری 1941,..20 جولائی 2018)بریلوی تحریک کے بانی احمد رضا خان کے پوتے تھے، تاجو شریعت ایک عظیم اسکالر اور مفتی تھے۔وہ صوفی تعلیم کیلئے جانے جاتے ہیں۔بریلوی مسلمانوں کے نزدیک وہ بھارت کے ایک عظیم مفتی اور دنیا کے معروف اسکالر تھے۔وہ مدینہ کا مستقل سفر کرتے رہتے تھے۔ان کے فتوے وقت،وقت پر مختلف مسائل پر جاری ہوتے تھے۔جو ان کے پیروکار کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہوتے تھے۔ان کے والد اور دادا کی برطانوی حکومت کے خلاف جدوجہد کی داستانیں تاریخ کی صفحات پر درج ہیں۔انہوں نے اپنی زندگی کو سیاست سے دور رکھا۔تاجو شریعت نے ملک کے سیاست دانوں اور سرمایہ داروں کے ساتھ گفتگو اور میٹنگ سے بھی خود کو دور رکھا۔انہوں نے اپنے ماننے والوں کو ہمیشہ اللہ اور اس کے رسول کے راستے پر چلنے کی تلقین کی۔تاجو شریعت نے چار سال کی عمر سے مذہبی تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔دارالعلوم سے درس نظامی مکمل کرنے کے بعد منظر اسلام بریلی شریف گئے اس کے بعد 1963 میں مصر کی مشہور درسگاہ جامعہ اظہر گئے۔جہاں انہوں نے قرآن اور حدیث کی تعلیم حاصل کی۔انہوں نے جامعہ اظہر سے 1966 میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔انہیں جامعہ اظہر میں اول پوزیشن حاصل کرنے کیلئے (جامعہ اظہر ایوارڈ ) سے سرفراز کیا گیا۔انہوں نے اسلام پر پچاس سے زائد کتابیں لکھیں۔تاجو شریعت نے زیادہ تر عربی،اردو،فارسی اور ہندی میں لکھا اور کچھ کتابیں انگریزی زبان میں بھی شائع ہوئیں۔انہوں نے جامعہ اظہر سے مزید تعلیم حاصل کی اور الاظہر ایوارڈ(فخر اظہر)ایوارڈ جیتا۔انہوں نے بریلی میں اسلامی تعلیمات کیلئے جامعتہ الر ضا کی بنیاد رکھی۔انہوں نے صوفی ازم کو فروغ دیا۔20 جولائی 2018 کو تاجو شریعت الحاج امام محمد اختر رضا خان اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ان کے جنازے میں مختلف مذاہب کے ماننے والے ایک لاکھ کی تعداد میں شریک ہو ئے۔