اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ٹینٹ کے پول میں کرنٹ اترنے سے ۹ سالہ بچے کی موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 19 May 2019

ٹینٹ کے پول میں کرنٹ اترنے سے ۹ سالہ بچے کی موت!

جہاناگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/مئی 2019) جہانا گنج تھانہ علاقہ کے جگرسنڈی کے گاؤں میں شادی رسم کا پروگرام چل رہا تھا، جس میں ٹینٹ کے پول میں کرنٹ اترنے سے ۹سالہ بچے کی موت ہوگئی، یہ حادثہ بجلی آنے کے بعد ہوا، کیونکہ بجلی جب آئی تو جنریٹر بند کردیا گیا، اور بجلی سے سپلائی کر دی گئی، جس میں ٹینٹ کے پول سے لگا تار کٹا ہوا تھا، جو پول سے مل گیا اور بجلی پول میں آنے سے ۹ سالہ بچہ اسکی زد میں آگیا جس سے اس کی موت ہوگئی، میت کے والد نے ٹینٹ مالک کے خلاف ایک رپورٹ درج کی، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا.
بتادیں کہ انوپ (9) بیٹا سنیچر جہاناگنج تھانہ علاقے کے جگرسنڈی گاؤں کا رہائشی تھا، وہ دو بھائیوں اور دو بہنوں میں چھوٹا تھا، گاؤں میں باڑھو چوہان کے گھر بیٹے کی تلک چڑھانے کے لئے آئے تھے،  اسی دوران باڑھو چوہان کے گھر کو رنگا رنگ لائٹ سے سجایا گیا تھا، تمام لوگ اپنے کام میں مشغول تھے، جبکہ گاؤں کے بچے ٹینٹ میں کھیل رہے تھے، رات آٹھ بجے جنریٹر کو بند کر دیا گیا اور پوری سپلائی کو بجلی سے کر دیا گیا، ٹینٹ میں لوہے کے پول پر بجلی کا تار تھا  جو پول سے سٹ ہوا تھا،  بچوں کے کھیلنے کے دوران انوپ نے پول کو چھو لیا جس وہ کرنٹ کی زد میں آگیا، گھر کے لوگ انوپ کو ضلع ہسپتال میں لے جا رہے تھے کہ وہ راستے میں دم توڑ دیا،  اس واقعے کے بعد انوپ کے والد سنیچر نے جہاناگنج تھانے میں گاؤں رہائشی ٹینٹ مالک وکیل رام کے خلاف مقدمہ درج کیا، پولیس نے انوپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا، انوپ کی موت کے بعد خاندان میں کہرام مچا ہوا ہے.