رپورٹ: عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 7/مئی 2019) مرکزی حکومت کی چوکیدار ہونے کا جھوٹا ثبوت پیش کرنے والی بھارتی جنتا پارٹی کا آخری دن آگیا ہے، پانچویں مرحلہ کے ہوئے پارلیمانی الیکشن میں بے جے پی کی آخری سانس بڑی مشکل سے چل رہی ہیں، وزیر اعلیٰ یوگی اور مرکز کی سرکار مودی سے عوام ہی نہیں بلکہ جانور بھی پریشان ہیں، مذکورہ باتیں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے سنت کبیر نگر، تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع بکولی باغ میں آج 11بجے دن میں ایک انتخابی اجلاس میں اتحاد کے امیدوار کشل تیواری کی حمایت میں کہا.
سابق وزیر اعلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخالف پارٹی، بی ایس پی ،راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی کےاتحاد پرطرح طرح کے غلط بیانی اور گمراہ کن الزامات سے عوام کو بھڑکایا جارہا ہے،سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ملک میں ترقی اور غریبوں کے فلاح و بہبود کا یہ اتحاد ہے، عوام اب چوکیدار کے بہکاوے میں نہیں آنے والی ہے۔
انھوں نے عوام سے بھیم شنکر عرف کشل تیواری کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔
ایس پی صدر نے کہا کہ جس دن ملک کی کرسی سے چوکیدار ہٹ جائے گا، ٹھکیدار بھی اپنی کرسی چھوڑ کر بھاگ جاۓ گا انھوں نے وزیر اعلی اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ با با جی لیپ ٹاپ چلانا ہی نہیں جانتے اسی لئے و ہ لیپ ٹاپ بانٹنا بند کر دۓ ہیں۔
انھوں مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی دہشتگردی پر تقریر کر رہے ہیں، ان سے سات سال کا حساب لینا باقی ہے، انھوں نے کسان سمان اسکیم پر طنز کرتے ہوۓ کہا کہ یوریا کی پانچ کلو چوری کر 2000ہزار کسانوں کو دے کر مودی جی بیوقوف بنا رہے ہیں.
اس موقع پر سابق ممبر اسمبلی عبد الکلام، سابق ممبر اسمبلی الگو پرساد چوہان ضلع صدر گوہر علی، سابق ممبر ا اسمبلی تابش خان رام نرائن دادا، راما یادو زبیر احمد خان، جے رام پانڈے، کے ڈی یادو ،سابق ممبر پارلیمنٹ لامڑی پرساد، انجینئر سوریندر یادو، سابق ممبر پارلیمنٹ سوریندر یادو، رام درس یادو، امل سی سنی یادو، نفیس احمد عرف لادن، بلرام یادو راجمن یادو، لال بہادر یادو، عثمان پردھان، راجندر آذاد، جے رام یادو، رام سدھارے، نیل منی پرساد، سوریش گوتم، چکن سنگھ، منی لال کنوجیا، راجند یادو، اسد مہتاب، مہتاب عالم عرف ببو، پرکاش یادو ونود یادو سنجے یادو لوریک یادو کیسو راج بھر، راج کپور یادو سمیت ہزاروں سے زائد عوام انتخابی اجلاس میں شرکت کی.